Careem 500 Million Funding Round

Careem 500 Million Funding Round

کریم نے 500ملین ڈالر فنڈنگ کی پہلی قسط راکوتین اور سعودی ٹیلی کوم کمپنی کے ذریعے مکمل کرلی

کریم، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کی معروف سواری حاصل کرنے والی ایپ،نے آج اپنے 500ملین ڈالر کی فنڈنگ مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے۔350ملین ڈالر کی سرمایہ کاری راکوتین اور سعودی ٹیلی کوم کمپنی (ایس ٹی سی)سے شریک قیادت ہے۔ راکوتین جاپان میں واقع انٹرنیٹ خدمت میں رہنما اور ایس ٹی سی ، مشرق وسطی میں سب سے بڑی ٹیلی کوم آپریٹر۔نئے اور موجودہ سرمایہ کاروں میں ابراج گروپ، ال طیار گروپ، بیکو کیپیٹل،ایل سیوڈے انو یسٹمنٹس، انڈیورکیپیٹل، لومیا کیپیٹل، ایس کیو ایم فرنٹیر اور وامداکیپیٹل شامل ہیں۔

آسکر میلس زیرک ڈی لامیل، راکوتین میں رائڈ شیئرنگ اور فنٹیک انو یسٹمنٹس کے سربراہ، کے ساتھ ساتھ ایس ٹی سی کے گروپ ایگزیکٹو بھی کریم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)


2012میں قائم ایک مقامی کمپنی، کریم اب مشرق وسطی، شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیا کے 11ملکوں اور 47شہروں میں پائی جاتی ہے۔کریم کے پاس 6ملین سے زائد صارفین اور 150,000کیپٹنز ہیں۔

ان فنڈز سے کریم اپنی موجودہ سروس کو مزید بہتر بنانے اور 2018تک دس لاکھ لوگوں کے لئے روزگار پیدا کرنے کے حصول میں گامزن رہے گا۔
مدثر شیخا، کریم کے شریک بانی اور سی ای او نے کہا ،ــ’’ہم راکوتین اور ایس ٹی سی جیسے عالمی میعار کے سٹریٹیجک پارٹنرز کے ساتھ کام کرنے میں بے حد خوشی محسوس کررہے ہیں۔یہ ناصرف کریم کے لئے کارآمد ثا بت ہو گا بلکہ خطے کے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کا موقع دے گا۔
‘‘
آسکر میلس زیرک ڈی لامیل،راکوتین کے ایگزیکٹو آفیسر نے کہا ،’’مشرق وسطی اور شمالی افریقہ خطے میں بڑھتی ہوئی شہری آبادی کا مطلب ہے کہ سواری سے منسلک ای کامرس تیزتر ترقی کر سکتا ہے۔کریم راکوتین کے عالمی جدت کے نظریئے سے ہم آہنگ ہے اور کریم نے اپنے آپ کو خطے کا سب سے بڑا مشترکہ معاشی پلیٹ فارم بن کرثابت کر دیا ہے۔
‘‘
ڈاکٹر خالد بیاری ، ایس ٹی سی کے سی ای او نے کہا ،’’ہم ایس ٹی سی کے ذریعے 2013میں شروع ہونے والی کریم سے سٹریٹیجک پارٹنرشپ جاری رکھنے کے لئے پرجوش اورمشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں ایک موبیلیٹی پلیٹ فارم کی تعمیر میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔ہماری سرمایہ کاری کا مقصد اقتصادی ترقی اور کریم کی تیکنیکی قیادت ہے۔‘‘

تاریخ اشاعت: 2016-12-19

More Technology Articles