Careem Celebrates Pakistan Day

Careem Celebrates Pakistan Day

کریم منا رہے ہیں یومِ پاکستان؛ پاکستان کو عظیم بنانے کا عزم

یومِ پاکستان کے موقع پر، خطے کی معروف، سواری فراہم کرنے والی سروس ، کریم نے اپنے نئے اقدام" پاکستان کو دوبارہ عظیم بنائیں" کا اعلان کیا ہے۔ یہ مہم ایک نئی شروعات ، نئے موقع اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک یادگار لمحے کو ظاہر کرتی ہے۔ پاکستان کو دوبارہ عظیم بنانے کے عزم کے ساتھ، کریم ، رواں سال کے آخر تک مردو خواتین کے لیے روزگار کے 35000 سے زائد، یکساں مواقع فراہم کریں گے۔


کریم کا مشن ہے کہ ان کمیونٹیز میں معنی خیز اور مثبت اثر لائیں جن میں یہ سروس کام کرتی ہے اور اس مہم کا مقصد بھی یہی ہے۔ کریم کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ پاکستان کو پھر سے عظیم بنانے کا عزم کریں اور کریم نے بھی اس موقع پر عزم کیا ہے کہ سال 2017 آخر تک روزگار کے 35000 سے زائد مواقع فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)


کریم نے سوشل میڈیا پر #MakePakistanGreatAgain کے نام سے ہیش ٹیگ اور اس کا پرومو کوڈ: MPGA بھی اناؤنس کیا ہے جس سے بزنس گاڑیوں پر 23 فی صد تک رعایت ملے گی جو کہ 23 مارچ سے 26 مارچ تک میسر ہو سکے گی۔

صارفین جو 23 مارچ کو سواری بُک کریں گے ، انھیں کریم کی جانب سے ہرے رنگ کی کیپ مفت ملے گی جس پر Make Pakistan Great Again کا سلوگن لکھا ہے۔
کریم کا ماننا ہے کہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے سے نہ صرف صارفین کے لیے گاڑیوں کی دستیابی میں اضافہ ہوگا بلکہ آمد کے ممکنہ اوقات کے دورانیے میں بھی کمی واقع ہوگی جس سے صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو باآسانی کو پورا کیا جاسکے گا۔ کریم سروس اپنے صارفین کی زندگی کو ہر قدم پر آسان بنانے کی وجہ سے جانی جاتی ہے اور یہ مہم پاکستانی صارفین کے لیے ایک اور تعارفی ذریعہ ہے۔
اس پاکستان ڈے پر، پاکستان کو پھر سے عظیم بنائیں !

تاریخ اشاعت: 2017-03-23

More Technology Articles