Careem drives smiles to 5 more cities

Careem Drives Smiles To 5 More Cities

کریم ٹیکسی سروس مزید 5 شہروں تک پھیلائی جائے گی

اب وہ دن گئے جب آپ کو منزل مقصود تک پہنچنے کے لیے ٹیکسی کے لیے بے انتہا کوفت اٹھانا پڑتی تھی۔ اب تو ایک بٹن ٹچ کرنے پر گاڑی حاضر ہو کر آپ کو منزل مقصود تک پہنچا دیتی ہے تاہم یہ سروس ابھی صرف پاکستان کے بڑے شہروں میں ہی میسر ہے۔ ٹیکسی سروس کریم اس وقت کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں شہریوں کو محفوظ اور آرام دہ سفر کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

ان تینوں بڑے شہروں کے بعد کریم سروس اب مزید 5 بڑے شہروں تک پھیلائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

کریم نے حیدرآباد، ملتان، پشاور، گوجرانولہ اور فیصل آباد میں جنرل منیجر کی ملازمتوں کا اعلان کیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اب ان شہروں میں بھی صرف ایک فون یا موبائل ایپلی کیشن پر ایک ٹچ سے گاڑی آپ کےپاس حاضر ہو جائے گی۔
کریم کا کہنا ہے کہ اُن کے سپیشلائز ریکروٹمنٹ آفسز بطور کیپٹن کریم فیملی کا حصہ بننے کے خواہش مند سینکڑوں افراد کی رجسٹریشن کا جائزہ لیں گے، جس کے بعد کامیاب ہونے والے افراد کو ٹریننگ دی جائے گی۔ کریم کا کہنا ہےکہ کیپٹن کے بیک گراؤنڈ چیک اور گاڑی کے معائنہ سے وہ شہریوں کے سفر کو محفوظ اور آرام دہ بناتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-09

More Technology Articles