Careem Go and Go Plus

Careem Go And Go Plus

مناسب قیمت کریم کی ترجیح؛ گو اور گو پلس کا آغاز

خطے کی معروف ،سواری فراہم کرنے والی ایپلی کیشن، " کریم" نے آج گو اور گو پلس کار کے آغاز کا اعلان کیا ہے تا کہ اپنے صارفین کے لیے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یہ ایک محفوظ ترین، سب سے زیادہ سستا اور نقل و حرکت کا اعلیٰ ترین اور معیاری حل ہے۔ ان دو نئی کیٹگریز کا تعارف اس بات کا عکاس ہے کہ کریم کو پاکستانی مارکیٹ کی ضروریات کا بہت گہرائی سے اندازہ ہے۔


موجودہ اکانومی کار سروس ، اب گو اور گو پلس سے تبدیل کر دی جائے گی۔ گو، ایک قابل رسائی اور انتہائی سستی سروس مہیا کرے گی جس میں اکانومی گاڑیوں کی مختلف اقسام شامل ہوں گی جن کی 10 کلومیٹر کے فاصلے پر کم سے کم قیمت 250 روپے، جب کہ گو پلس اپنے صارفین کو بہتر سفری سہولت فراہم کرے گی جس میں نئی اور زیادہ بہتر معیار کی گاڑیاں شامل ہوں گی جن کی 10 کلومیٹر کی کم سے کم قیمت 310 روپے ہوگی۔

(جاری ہے)


گو اور گو پلس کے تعارف سے کریم کو اپنی گاڑیوں کے نئے ماڈلز کو متعارف کرانے اور اپنی موجودہ گاڑیوں کی پہنچ کو مزید پھیلانے کا موقع ملے گا ، جس سے گاڑیوں کی باسہولت دستیابی میں اضافہ اور آمد کے ممکنہ اوقات کے دورانیے میں کمی واقع ہوگی۔ تاکہ صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جائے اور محفوظ ترین ، نہایت سستی اور بہترین معیار کی سروس کو برقرار رکھا جائے۔

کریم کی اس نئی پیشکش کو کمپنی کے بین الاقوامی نیٹ ورک میں موجود تمام شہروں میں یکساں فراہم کیا جائے گا۔
مینجنگ ڈائریکٹر، کریم پاکستان ، جنید اقبال نے اپنے بیان میں کہا، "ہمارا مشن ہے کہ ہم لوگوں کی زندگیوں کو آسان اور بہتر بنائیں اس لیے ہماری خدمات کو منظم بنانے کا یہ فیصلہ ہماری اس حکمت عملی کے ساتھ بالکل صحیح جاتا ہے کہ ہم ایک اسمارٹ پلیٹ فارم رہیں جو پاکستان بھر میں سستی اور باسہولت سواری فراہم کرتا ہے۔
" انھوں نے مزید کہا، " کیوں کہ ہماری پیشکش گو اور گو پلس نہایت آسان اور باکفایت ہیں تو ہم امید کرتے ہیں کہ مانگ میں براہ راست اضافہ ہو گا جس سے نہ صرف لوگوں کو روزگار فراہم ہوگا بلکہ معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی آئے گی۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ قیمتیں بھی مناسب ہوں گی کیوں کہ اب ہم تقاضوں کو پورا کرسکتے ہیں۔"
گو اور گو پلس کا آغاز سعودیہ عرب اور مراکش میں کیا گیا تھا اور یہ کریم کا اب تک کا سب سے باکفایت آپشن ہے۔

کراچی میں 10 کلو میٹر کی گو رائڈ 250 روپے سے شروع ہوگی اور گو پلس رائڈ 310 روپے سے شروع ہوگی۔ لاہور میں گو رائڈ کا یہی فاصلہ 280 روپے سے شروع ہوگا اور گو پلس رائڈ 310 روپے جب کہ اسلام آباد میں اسی فاصلے کی گو رائڈ 250 روپے جب کہ گو پلس رائڈ 350 روپے سے شروع ہوگی۔
کریم کا عزم ہے کہ اپنے صارفین کو روزانہ قابل ِ بھروسہ ، محفوظ، باسہولت اور باکفایت سواری دی جائے۔ 2012 سے اپنے آغاز کے 4 سال میں ہی کریم نے دنیا بھر میں سے 50 سے زائد شہروں میں اپنی سروس کا آغاز کیا ہے اور خطے میں 6 کروڑ سے زائد صارفین کو اپنے مسلسل بڑھتے ہوئے 150,000 سے زیادہ کیپٹنز کے ساتھ روزانہ لاکھوں کے حساب سے سواری فراہم کی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-23

More Technology Articles