Careem introduces a ‘Safety Button’ to alert authorities and its Safety ‘Specialists’

Careem Introduces A ‘Safety Button’ To Alert Authorities And Its Safety ‘Specialists’

کریم نے حکام اور اپنے حفاظتی اہلکاروں کو مطلع کرنے کے لیے سیفٹی بٹن متعار ف کرا دیا

کریم نے حال ہی میں ایک نیا سیفٹی بٹن پیش کیا ہے۔ اس فیچر سے صارفین کریم کے ٹرسٹ اور سیفٹی فیچر تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں بلکہ  ا س سے  قانون نافذ  کرنے والے اداروں  سے مدد بھی حاصل کی  جا سکتی ہے۔ پاکستان وہ پہلا ملک ہے جہاں کریم نے  اس فیچر کو سب سے پہلے متعار ف کرایا ہے۔

(جاری ہے)

سیفٹی بٹن کو سکرین کے اوپری کونے پر دائیں طرف  دیکھا جا سکتا ہے۔  یہ بٹن رائیڈ شروع ہونے کے بعد ظاہر ہو جاتا ہے۔یہ بٹن آپ کو ٹول کٹ میں بھی لے جاتا ہے۔صارفین اس ٹول کٹ میں سے تمام  حفاظتی  معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور کریم کی اپنی کریم کیئر سروس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ صارفین اپنی رائیڈ کی معلومات  اپنے دوستوں اور گھروالوں سے بھی شیئر کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2020-02-13

More Technology Articles