Caviar introduces iPhone 11 Pro with half a kilo of pure gold on its back

Caviar Introduces IPhone 11 Pro With Half A Kilo Of Pure Gold On Its Back

آدھا کلو سونے سے مزین اس آئی فون11 پرو کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زیادہ ہے

روسی لگژری برانڈ کاوئیر نے   اپنی نئی آئی فون 11 لائن اپ متعارف کرائی ہے۔ کمپنی نے اسے ڈسکوری  کا نام دیا ہے۔اس لائن کی تھیم نظام شمسی ہے اور اس کا سب سے زیادہ متاثر کن ورژن سولاریس ہے۔ اس فون کی بیک پر  آدھا کلو گرام 18 کیرٹ  سونا جڑا ہوا ہے۔
اس فون کی قیمت  70 ہزار ڈالر یا ایک کروڑ روپے پاکستانی روپے سے بھی زیادہ ہے۔ یہ وہ مہنگا ترین آئی فون پرو ہے، جسے صارفین خرید سکتے ہیں۔
کاوئیر کے متعارف کرائے گئے آئی فون پرو میکس  512 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 71 ہزار 250 ڈالر یا 1 کروڑ 10 لاکھ روپے تک ہو سکتی ہے۔
کاوئیر اور ایپل کے چاہنے والے 500 گرام سونے کے بغیر بھی  آئی فون کے ماڈل مارس، ٹیرا اور لونا آپشن کا انتخاب کر کر سکتے ہیں۔ ان  ماڈلز میں ان سیاروں یاشہاب ثاقب یا چاند  سے  الگ ہو کر زمین پر گرنے والے پتھر لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان ماڈلز  کی قیمت 8100 ڈالر سے 8260 ڈالر تک ہے۔کمپنی نے انہی پتھروں سے مزین رسٹ واچز متعارف کرائی ہیں۔ ان رسٹ واچز کی تعداد بہت محدود ہے۔ صرف 19 گھڑیاں چاند کے پتھروں، 19 مریخ کے پتھروں سے اور 99 شہاب ثاقب کے پتھروں سے بنائی گئی ہے۔ان سمارٹ فونز اور رسٹ واچز کے ساتھ  ماسکو، روس میں واقع دنیا کے سب سے بڑے معدنی عجائب گھروں میں سے ایک فرسمین منرلوجیکل میوزیم کا سرٹیفیکیٹ بھی دیا جائے گا۔
Caviar introduces iPhone 11 Pro with half a kilo of pure gold on its back
تاریخ اشاعت: 2019-10-31

More Technology Articles