Celebrate Eid with Tecno Mobile

Celebrate Eid With Tecno Mobile

ٹیکنو کے سنگ عید منائیں،عید سے پہلے عیدی پائیں

ٹیکنو موبائل ماہِ رمضان کی برکتوں اور سعادتوں کے مزے کو دوبالا کرنے کیلئے اپنے معزز صارفین کیلئے ملک کے مختلف شہروںمیں تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ وہ صارفین جو ماہِ رمضان کے آخری دس ایام میں ٹیکنو فونز کی خریداری کریں گے نہ صرف (پانچ ) 5 ہزار کے کیش انعامات جیت سکیں گے بلکہ ہر روز قیمتی انعامات جیتنے کیلئے لکی ڈرا کا حصہ بھی بن سکیں گے، لکی ڈرا میں جیتنے والے خوش نصیب کیلئے شاندار موٹر سائیکل انتظار کر رہی ہے۔


کمپنی اپنے معزز صارفین کیلئے ڈیجیٹل فورم پر ایک بہت ہی شاندار مقابلے کا آغاز بھی کر رہی ہے جس کے ذریعے صارفین کو مختلف انعامات اور تحائف سے نوازا جائے گا۔ کمپنی اس سے پہلے بھی ڈیجیٹل فورم پر مختلف نوعیت کی سرگرمیاں اور مقابلوں کا انعقاد کرچکی ہے لیکن اس دفعہ ماہِ رمضان اور عید کی مناسبت سے ایک بہت ہی شاندار پروگرام ـــ: "عید سے پہلے عیدی" ـــــــ کے عنوان سے آغاز کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

عید سے پہلے عیدی کی مہم کے دوران جو صارفین ٹیکنو کے تفریحی سرگرمیوںوالے مقامات سے اپنی سیلفی # "عید سے پہلے عیدی " اور# "عید ٹیکنو کے سنگ " کے ٹیگ کے ساتھ سوشل میڈیا پر شئیر کریں گے وہ صارفین بہت سارے دلچسپ انعامات اور تحائف جیت سکیں گے۔
ٹیکنو موبائل نے ماہ اپریل میںبا ضابطہ طور پر پاکستان میں اپنی سروسز کا آغاز کیا اور اب تک کمپنی مختلف نوعیت کی شاندار سرگرمیوں اور مہم کے ذریعے اپنے صارفین سے محبت اور دوستی کا اظہار کر رہی ہے ۔
ٹیکنو پاکستان کی سماجی ، ثقافتی اور مذہبی تہواروں کا نہایت ہی احترام کرتی ہے۔
رواں ماہِ رمضان ٹیکنو کی مہم پر کشش ہے جس کی وجہ کمپنی اپنے صارفین کو ٹیکنو فون خریدنے کے ساتھ ساتھ ان سر گرمیوں میں حصہ لینے والے افراد کو فری تحائف دے رہی ہے۔کمپنی کی جانب سے ملک کے اہم شہروں کی موبائل مارکیٹوں میں یہ سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں جن میں ہال روڈ پر واقع ٹیلی سٹار لاہور، سٹار سٹی مال کراچی، رحما سنٹر ملتان، بیلور سنٹر پشاور، فیصل آباد کچہری اور سنگا پور پلازہ راولپنڈی شامل ہیں۔

جیسے جیسے رمضان کا با برکت مہینہ آگے بڑھے گا ،ٹیکنو بھی مزید نئے اور دلچسپ پروگرام اپنے کرم فرماؤں کیلئے پیش کرے گا۔ اپنے صارفین کی سماجی، ثقافتی اور مذہبی اقدار کا حصہ بننے سے نہ صرف ٹیکنو اپنے کسٹمر کے دلوں میں گھر کرے گا بلکہ پاکستانی موبائل مارکیٹ میں ایک نمایاں مقام بھی حاصل کر سکے گا۔

Celebrate Eid with Tecno Mobile
تاریخ اشاعت: 2017-06-22

More Technology Articles