Check out Europe crazy clean energy plan

Check Out Europe Crazy Clean Energy Plan

یورپ کے تین ممالک بادبانی بجلی بنانے کے لیے مصنوعی جزیرہ بنائیں گے

ونڈ ٹربائنز کو ماحول دوست بجلی بنانے کا اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ ونڈٹربائنز سے بجلی بنانے کی اہمیت سے یورپ کے وہ ممالک بھی آگاہ ہیں جہاں ٹربائنز لگانے کے لیے مناسب جگہیں بھی  نہیں ہیں۔
23مارچ کو ڈنمارک، جرمنی اور نیدرلینڈ کی کمپنیاں ایک معاہدے پر دستخط کریں گی، جس کے بعد بحیرہ شمالی میں ایک مصنوعی جزیرہ بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس جزیرے پر 7 ہزار ونڈ ٹربائنز لگائی جائیں گی جو  70 ہزار سے 1 لاکھ میگا واٹ بجلی پیدا کریں گی۔

یہ مصنوعی جزیرہ 8 کروڑ یورپی افراد کو بجلی فراہم کرے گا۔
بعد میں یہ جزیرہ یورپ کے 6 ممالک کے بیچ میں پاور لنک کے طور پر کام کرے گا۔ یہ جزیزہ نہ صرف بجلی بنائے گا بلکہ ممالک کے درمیان تجارتی بنیادوں پر بجلی کی ترسیل کے ہب کا  کام بھی دے گا۔یہ مصنوعی جزیرہ 6 مربع کلومیٹر کا ہوگا ۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-13

More Technology Articles