China bitcoin exchanges awaiting clarification on closure report

China Bitcoin Exchanges Awaiting Clarification On Closure Report

چین میں بٹ کوائن ایکسچینج بند ہونے کی خبر سے بٹ کوائن کی قیمت گر گئی

ایک چینی پبلی کیشن میں شائع ہونے والی خبر میں بتایا گیا ہے کہ چینی حکومت تمام بٹ کوائنز ایکسچینجز کو بند کرنے کا سوچ رہی ہے۔ اس خبر کا بٹ کوائن کی قیمت اور ایکسچینجز پر برا اثر پڑا ہے۔ بٹ کی قیمت تقریباً 1000 ڈالر کم ہو کر 4000 ڈالر پر آگئی تھی جبکہ ایکسچینجز اپنے کام کےحوالے سے کافی پریشان ہیں۔ ایکسچینجز کو معلوم ہی نہیں ہو رہا کہ بند کیا جائے گا یا وہ کام کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)


چین کی حکومت نے اس حوالے سے سرکاری طور پر کوئی بیان نہیں لیکن اس کے باوجود بٹ کوائن کی قیمت کم ہو گئی ہے۔اگر چین کی حکومت ایکسچینجز کو بند کرنے کی افواہوں کی تردید کر دیتی ہے تو بٹ کوائن کی قیمت ایک بار پھر پہلے سےزیادہ بڑھ سکتی ہے لیکن اگر چینی حکومت نے حقیقت میں بٹ کوائن ایکسچینجز بند کر دیں تو پھر ساری دنیا میں بٹ کوائن کی قیمت میں بہت زیادہ کمی واقع ہوگی۔
اس سے پہلے روس میں بھی کرپٹو کرنسی پر پابندی کی اطلاعات تھیں لیکن روسی حکومت نے معاملے پر یوٹرن لیتے ہوئے اب بیان دیا ہے کہ وہ بٹ کوائن کو ریگولیٹ کرنے پر سوچ بچار کر رہے ہیں، جس کا بٹ کوائن کی قیمت پر مثبت اثر پڑا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-11

More Technology Articles