China is getting its own state-sponsored Wikipedia next year

China Is Getting Its Own State-sponsored Wikipedia Next Year

اگلے سال تک چین اپنا ویکیپیڈیا لانچ کرے گا

چینی حکومت نے 13سال پہلے چین میں ویکیپیڈیا کوبلاک کیا تھا۔ اس کے بعد سے کئی بار یہ پابندی ہٹی اور کئی بار لگائی گئی۔پابندی لگانے کی بڑی وجہ سنسر شپ تھی۔
اب چین خود اپنا آن لائن انسائیکلوپیڈیا متعارف کرائے گا۔ چینی حکومت اس پراجیکٹ کے لیے20 ہزار افراد کو ہائر کر رہی ہے۔ اس پراجیکٹ کے ایڈیٹر ان چیف یانگ موزہی کا کہنا ہے کہ یہ ثقافت کی دیوار چین ہوگا۔

(جاری ہے)


اس آن لائن انسائیکلوپیڈیا پر چین کی جدید ترین سائنسی اور ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ ، تاریخی ، ثقافتی اور سوشلزم کی اقدار کے حوالےسے مواد شامل کیا جائے گا۔
خیال ہے کہ 2018 تک اس انسائیکلوپیڈیا پر 3 لاکھ صفحات بن چکے ہونگے، جن میں سے ہر ایک 1000 الفاظ پر مشتمل ہوگا۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ انسائیکلوپیڈیا صرف چین میں ہی دستیاب ہوگا یا دوسرے ممالک کے افراد بھی اس کا ترجمہ کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-02

More Technology Articles