China's giant radio telescope will start searching for aliens in September

China's Giant Radio Telescope Will Start Searching For Aliens In September

چین میں بننے والی دنیا کی سب سے بڑی دوربین ستمبر سے خلائی مخلوق کی تلاش شروع کرے گی

چین بھی جلد ہی غیرارضی مخلوق کی تلاش میں مدد دے گا۔ چینی میڈیا آؤٹ لٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی  نے  بتایا ہے کہ چین کی پانچ سو میٹر اپرچر کروی دوربین فاسٹ (FAST) یا  Five-hundred-meter Aperture Spherical Telescope  ستمبر میں  خلائی مخلوق کی تلاش شروع کرے گی۔باضابطہ طور پر عمومی سائنسی مقاصد کے لیے اس دوربین کا استعمال جنوری سے شروع ہوگا۔
فاسٹ کا قطر 500 میٹر یا 1640 فٹ ہے۔
ریسور پر یہ کسی بھی وقت 300 میٹر یا 984 فٹ  کے حصے کو فوکس کر سکتی ہے۔اپنی نوعیت کی یہ دنیا کی سب سے بڑی دوربین ہے۔

(جاری ہے)

اس دوربین نے 2017 میں دو نئے نابض  (pulsar) دریافت کیے تھے۔ نابض خلا میں پرزور نابض ریڈیائی امواج کا منبع ہوتا ہے، جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ کسی پھٹے ہوئے گردش کرنے والے ستارہ کا مرکز ہے۔ فاسٹ کو تین سال کی ٹسٹنگ کے بعد جنوری 2020 میں مکمل طور پر آپریشنل قرار دیا گیا تھا۔
چیف سائنٹسٹ ژہانگ ٹونگجی نے زور دے کر کہا  فاسٹ کی تلاش سے عمومی سائنس مشنز متاثر نہیں ہونگے۔ژہانگ نے بتایا کہ عام طور پر ریڈیائی سگنلز  نابض سے آتے ہیں۔ اگر کوئی خلائی مخلوق بھی خلا میں سنگل بھیجتی ہے تو فاسٹ کی مدد سے  یہ سنگل وصول کرنا کافی آسان ہو جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2020-06-02

More Technology Articles