Chinese Company Develops New Recognition System Based on Veins in the Human Hand
چینی کمپنی نے انسانی ہاتھ کی رگوں پر بنیاد پر نیا شناختی نظام تیار کر لیا
اس نظام کو MELUX, AirWave نے تیار کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ نظام انسانی چہرے سے شناخت کی نسبت 10 لاکھ گنا زیادہ درستی سے شناخت کرتا ہے۔ چہرے سے شناخت کے نظام میں مصنوعی ذہانت سے سے چہرے کے 80 سے 280 خواص کا تجزیہ کیا جاتا ہے لیکن چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کا بنایا ہوا نظام 0.3 سیکنڈ میں انسانی ہتھیلی کے 10 لاکھ خواص کا تجزیہ کر لیتا ہے۔ مجازی طور پر انسانی ہاتھ کی رگوں سے شناخت کے نظام کو دھوکہ دینا ناممکن ہے۔
(جاری ہے)
اس نظام میں ہتھیلی کو ایک خصوصی سنسر کے اوپر پھیرنا پڑتا ہے، جس کے بعد رئیل ٹائم میں ہی درست ترین تصدیق ہوتی ہے۔
ائیر ویو کی مکمل ہاتھ کی رگوں کو سکین کرنے کی ٹیکنالوجی مصنوعی ذہانت سے ہتھیلی کے ایک ملین سے زیادہ پوائنٹس کو سکین کرتی ہے۔اس نظام میں صارف چلتے پھرتے یعنی حرکت کرتے ہوئے بھی اپنی ہتھیلی کو سکین کرے گا تو اسے درست نتائج ہی ملیں گے۔
اس وقت چین میں لوگ زیادہ تر چہرے سے شناخت، کیو آر کوڈ اور پاس ورڈ سے موبائل پے منٹس کی تصدیق کرتے ہیں۔ چینی کمپنی MELUX کا خیال ہے کہ موجودہ نظام میں بہت سے خلا ہیں یا یہ بوڑھے لوگوں کے لیے کافی مشکل ہیں۔ اس میں پرائیویسی کے بھی کافی خدشات ہیں۔ اس لیے ائیر ویو کو متبادل اور بہتر تصدیقی نظام کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ائیر ویو ٹیکنالوجی کو 2018 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ پچھلے ایک سال میں یہ چین میں کافی مقبول ہوئی ہے۔ اسے جنوبی چین کے صوبے گوانگڈونگ کے بہت سے کیفے ٹیریا اور حکومتی دفاتر میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ MELUX اس وقت مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں سے بھی اس سسٹم کی تنصیب کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry