Chinese firm claims its laser rifle burns clothes and skin up to 800 meters away

Chinese Firm Claims Its Laser Rifle Burns Clothes And Skin Up To 800 Meters Away

چینی فرم نے 800 میٹر دور سے دشمن کو نقصان پہنچانے والی لیزر رائفل تیار کر لی

ایک چینی فرم نے اپنے ملک کی پولیس کے لیے ایک نئی قسم کا ہتھیار بنایا ہے۔ یہ ایک لیزر رائفل ہے جو 800 میٹر کے فاصلے سے بھی دشمن کی جلد اور کپڑوں کو جلا سکتی ہے۔اس کی اہم بات یہ ہے کہ لیزر رائفل ایک خاموش ہتھیار ہے،اس کی لیزر شیشے کی کھڑکی سے بھی گزر جاتی ہے۔ اس رائفل (اوپر تصویر میں نظر آنے والی رائفل ایک تخیل ہے) کو زیڈ کے زیڈ ایم لیزر نے بنایا ہے جو چائنیز اکیڈمی آف سائنس میں واقع ژیان انسٹی ٹیوٹ آف آپٹکس اینڈ پریسیشن مکینکس کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

اس رائفل کو یرغمال بنانے والے مجرموں کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔ پولیس اس رائفل کی مدد سے اغواکاروں کو دھول چٹا سکتی ہے۔ اس رائفل کو فوجی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس رائفل سے فائر کی گئی لیزر سے ناقابل برداشت درد ہوتا ہے لیکن یہ جان لیوا نہیں ہوتا۔اس رائفل کا وزن 3 کلو(6.6 پاؤنڈز) یعنی ایک اے کے 47 جتنا ہوتا ہے۔ اس رائفل میں لیتھیم بیٹری استعمال ہوتی ہے، جس سے 1000 شوٹ کیے جا سکتے ہیں۔ ہر شوٹ کا دورانیہ دو سیکنڈ ہوتا ہے۔اس رائفل کی قیمت 15 ہزار ڈالر تک ہو سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-02

More Technology Articles