Chrome 70 best new feature is picture-in picture

Chrome 70 Best New Feature Is Picture-in Picture

کروم 70 میں پکچر ان پکچر کا نیا اور زبردست فیچر متعارف کرا دیا گیا

پکچر ان پکچر کا زبردست فیچر ابھی تک تو صرف اینڈروئیڈ پر ہی دستیاب تھا۔ اس فیچر سے آپ نیٹ فلیکس اور یوٹیوب میں ویڈیوز کو چھوٹی سکرین میں دیکھتے ہوئے ساتھ ہی دوسرے کام کر سکتے ہیں۔ اب یہی فیچر ڈیسک ٹاپ پر کروم میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔
تیکنیکی طور پر یہ فیچر کروم 69 بیٹا میں کئی مہینوں سے شامل تھا لیکن کروم 70 میں پکچر ان پکچر موڈ کو پبلک کر دیا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے کوئی بھی ویڈیو کھولیں، دو بار رائٹ کلک کریں اور پکچر ان پکچر کو منتخب کر لیں۔ اس کے بعد ویڈیو ایک فلوٹنگ ونڈو میں منتقل ہو جائے گی۔ اس فلوٹنگ ونڈو کو اپنی مرضی سے ری سائز کیا جا سکتا ہے اور اس کی جگہ بھی تبدیل کی جا سکتی ہے۔ اس کے بعد یہ پکچر ان پکچر ونڈو دوسری ایپس کے اوپر ہی رہے گی اور آپ اس دوران دوسرے کام بھی کر سکیں گے۔
ڈویلپر حضرات کو یہ فیچر یوٹیوب سپورٹ کے ساتھ فعال کرنا پڑے گا۔ یہ فیچر ونڈوز، میک اور لینکس میں کروم 70 پر دستیاب ہے۔ یہ فیچر ابھی کروم او ایس کے لیےجاری نہیں کیا گیا، امید ہے کہ اس کے لیے بھی یہ جلد ہی متعارف کرا دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-10-20

More Technology Articles