Chrome Browser will start blocking ads on February 15

Chrome Browser Will Start Blocking Ads On February 15

15 فروری سے کروم براؤزرتنگ کرنے والے اشتہارات کو بلاک کرنا شروع کر دے گا

گوگل نے جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ کروم براؤزر پر اشتہارات کو بلاک کرنے کا فیچر متعارف کرائے گا۔ اس اعلان کی بڑی وجہ کروم میں ایڈ بلاکر ایکسٹینشن کے استعمال میں اضافہ تھا۔گوگل کی تمام آمدن چونکہ اشتہارات سے ہوتی ہے اس لیے گوگل چاہتا ہے کہ صارفین کو ایسے اشتہارات نظر آنے چاہیں جو صاف ستھرے ہوں اور صارفین کو تنگ نہ کریں۔
اب یہ سب تبدیل ہونے والا ہے۔

15فروری سے گوگل کروم براؤزر میں نظر آنے والے تمام اشتہار، بشمول اپنے اشتہارات ، بند کر دے گا۔ ہاں ایسی ویب سائٹس جو گوگل کے Better Ads Standards کو پاس کر چکی ہونگی، ان پر گوگل کے اشتہار نظر آئیں گے۔ گوگل ایسے تمام اشتہاروں پر پابندی لگا دے گا جو ظاہر ہونے کے بعد جان ہی نہیں چھوڑتے۔اس طرح کے تنگ کرنے والے اشتہار مکمل صفحے کے اشتہارات کی صورت یا فلیش کی صورت یا ساؤنڈ یا ویڈیو کی صورت میں ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


گوگل کے اس اقدام سے صارفین کو اشتہار تنگ نہیں کریں گے اور ویب سائٹس بھی تنگ کرنے والے اشتہارات سے جان چھڑآ لیں گی۔
اگر آپ بھی اپنی ویب سائٹ پر گوگل کے اشتہارات یا دیگر اشتہارات چلا رہے ہیں تو گوگل کے Ad Experience Report سے شناخت کر سکتے ہیں کہ کونسے اشتہار Better Ads Standards کے مطابق ہیں۔
اگر ویب سائٹ کا سٹیٹس پاس ہوتو اشتہارات چلتے رہے گے اگر سٹیٹس فیل ہو تو 30 دن تک رہیں گے، جس کے بعد اشتہارات بند ہو جائیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-21

More Technology Articles