Chrome to warn users about lookalike URLs

Chrome To Warn Users About Lookalike URLs

گوگل کروم صارفین کو ایک جیسے نظر آنے والے یو آر ایلز کے بارے میں خبردار کرے گا

گوگل کروم جلد ہی صارفین کو ایک جیسے نظر آنےو الے یو آر ایلز کے بارے میں بتائے گا۔ گوگل نےاسے Lookalike URLs کا نام دیا ہے۔ یہ فیچر صارفین کو ایسے ویب سائٹ یو آر ایلز کے بارے میں خبردار کرے گا جو پہلے سے مقبول ویب سائٹس کے ہونگے۔ مثال کے طور پر اگر کوئی صآرف google.com کی بجائے go0gle.com ہر وزٹ کررہا ہوگا تو گوگل اسے خبردار کر دے گا کہ جس ویب سائٹ کو وزٹ کیا جا رہا ہے اس کا یو آر ایل ملتا جلتا ہے۔

آج کل بہت سے ہیکر بنک یا دوسرے مالیاتی اداروں کی ویب سائٹ کے یو آر ایل سے ملتے جلتے یو آر ایل حاسل کر کے صارفین کو پاس ورڈ تبدیل کرنے یا ویب سائٹ وزٹ کرنے کی ای میل بھیجتے ہیں۔ ایسے میں Lookalike URLs کا فیچر صآرفین کو ہیکروں کے اس حملے سے بچا سکتا ہے۔
ملتے جلتے یو آر ایل کے بارے میں بتانے کے لیے گوگل صارفین کو "did you mean to go to [URL]"  کا نوٹی فیکیشن دکھائے گا۔

(جاری ہے)


اس وقت یہ فیچر فلیگ (flag) میں چھپا ہوا ہے اور کروم کے کنیری (Canary) ورژن میں کام کرتا ہے۔ اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے گوگل کروم کی ایڈریس بار میں
chrome://flags/#enable-lookalike-url-navigation-suggestions
لکھ کر انٹر کریں اور ڈیفالٹ کی بجائے Enable کو منتخب کر لیں۔ اس کے بعد اپنے براؤزر کو ایک بار ری سٹارٹ کر لیں۔
یاد رہے کہ گوگل اس فیچر سے تمام ویب سائٹ کے یو آر ایل کے ایک جیسا ہونے کے بارے میں نہیں بتاتا بلکہ مخصوص ویب سائٹس کے یو آر ایلز کے بارے میں بتاتا ہے۔
یہ فیچر ابھی تجرباتی مراحل میں ہے۔ مستقبل میں گوگل اسے تمام صآرفین کے لیے جاری کر سکتا ہے یا بھی اسے ختم بھی کر سکتا ہے۔

Chrome to warn users about lookalike URLs
تاریخ اشاعت: 2019-02-03

More Technology Articles