Chrome version 71 blocks all ads from misleading websites

Chrome Version 71 Blocks All Ads From Misleading Websites

کروم ورژن 71 گمراہ کن ویب سائٹس کے تمام اشتہارات بلاک کرے گا

گوگل کا کہنا ہے کہ  کروم براؤزر کا ورژن 71  صارفین کو گمراہ کرکے اشتہار دکھانے والی تمام سائٹس کےا شتہار بلاک کرےگا۔ گوگل کے مطابق اس طرح کےآدھے سے زیادہ اشتہار موجودہ کروم میں بلاک نہیں ہوتے۔
اب کروم کا ورژن 71 ان تمام ویب سائٹس کےاشتہار بلاک کرے گا جو صارفین کو اشتہارات کر کلک کرے یا پاپ اپ اشتہار کلوز کرنےکی ترغیب دیں گی۔

(جاری ہے)

اس طرح کی کلکس کے بعد خود کار ڈاؤن لوڈز شروع ہو جاتی ہیں اور صارف کو مزید اشتہار سےپیچھا چھڑانا مشکل ہو جاتا ہے۔


گوگل کا کہنا ہے کہ کروم 71 میں اس طرح کی مشق کا خاتمہ ہو جائے گا۔ گوگل کےمطابق  بہت تھوڑی تعداد میں ایسی ضدی ویب سائٹس ہیں جو صارفین کو گمراہ کر کے اشتہار دکھا رہی ہیں۔ اب ان ویب سائٹس پر کروم 71 تمام اشتہار ہی بلاک کر دے گا۔ صارفین چاہیں تو اس فلٹرنگ کو سیٹنگ سے ڈس ایبل کر سکتےہیں۔ ویب سائٹ ایڈمنسٹریٹرز کے پاس 30 دن ہیں کہ وہ اس طرح کی مشق ختم کر دیں، ورنہ دسمبر میں کروم 71 لانچ ہو کر یہ کام کرے گا۔
تاریخ اشاعت: 2018-11-05

More Technology Articles