Chrome will clamp down on sites with annoying video ads

Chrome Will Clamp Down On Sites With Annoying Video Ads

کروم اب تنگ کرنے والے ویڈیو اشتہار دکھانے والی ویب سائٹس کے خلاف کاروائی کرے گا

گوگل کئی سالوں سے تنگ کرنے والے ویڈیو اشتہارات کو بلاک کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔تنگ کرنے والے ویڈیو اشتہارات کو  ختم کرنے کے لیے  کروم نے  ویڈیو اشتہارات کے لیے  نئے معیار پیش کیے ہیں۔اس حوالے سے گائیڈ لائن  ایک نئے اتحاد،  کولیشن آف بیٹر ایڈز،(Coalition of Better Ads) نے فراہم کی ہیں۔اس اتحاد کی گائیڈ لائن کے مطابق تین اقسام کے ویڈیو اشتہار ایسے ہوتے ہیں، جو لوگوں  کو سخت ناپسند ہوتے ہیں۔
کروم ان اقسام کے ویڈیو اشتہارات دکھانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرے گا۔ کروم نے تنگ کرنے والے ویڈیو اشتہارات چلانے والوں کو چار ماہ دئیے ہیں تاکہ وہ اس پریکٹس کو ختم کر دیں بصورت دیگر  اُن کے اشتہار بالکل بند ہو جائیں گے۔
نئے اتحاد ، کولیشن فار بیٹر ایڈز، نے دنیا بھر میں 45 ہزار صارفین سے سروے کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سروے میں صارفین کا کہنا ہے کہ  انہیں وہ اشتہارات سب سے زیادہ برے لگتے ہیں، جنہیں ختم کرنے  یعنی skip کرنے کےلیے 5 سیکنڈ کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔

اس کے علاوہ صارفین کو ویڈیو کے درمیان میں اچانک سامنے آنے والے اشتہار اور ویڈیو  کے اوپر نظر آنے والے ٹیکسٹ یا  تصویری اشتہار بھی برے لگتے ہیں۔اس طرح کے اشتہار سکرین کا 20 فیصد حصہ بلاک کر لیتے ہیں۔
5 اگست سے کروم اس طرح کے اشتہارات کو نہیں چلنے دے گا۔ یوٹیوب پر بھی اسی طرح کے اشتہارات نظر آتے ہیں لیکن اب  یوٹیوب کو بھی اپنی پالیسی میں تبدیلی کرنی پڑے گی۔ کروم کا کہنا ہے کہ  وہ اپنے اشتہاری پلیٹ فارمز  کے پراڈکٹ پلان کو از سر نو دیکھے گا۔
تاریخ اشاعت: 2020-02-08

More Technology Articles