CIA, NSA, FBI chiefs warn against buying Huawei and ZTE phones

CIA, NSA, FBI Chiefs Warn Against Buying Huawei And ZTE Phones

امریکی سیکورٹی ایجنسیوں نے ہواوے اور زیڈ ٹی ای فون خریدنے والوں کو خبردار کر دیا

ہواوے نے امریکی مارکیٹ میں داخل ہونے کے لیے امریکی سیلولر کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے لیکن امریکی حکومت اے ٹی اینڈ ٹی اور ویریزن پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ اس معاہدے کو ختم کیا جائے۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکی سیکورٹی ایجنسیوں کے سربراہان نے ہواوے اور زیڈ ٹی ای فون خریدنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)


رپورٹ کے مطابق سی آئی اے، ایف بی آئی ، این ایس اے اور دوسری ایجنسیوں نے متفقہ طور پر چینی کمپنیوں کے سمارٹ فونز پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

امریکی حکام اس سے پہلے بھی ہواوے پر اپنے ملک میں کام کرنے پر پابندی لگا چکے ہیں.
ہواوے کے سی ای او رچرڈ یو امریکا مارکیٹ میں داخل نہ ہونے پر کافی مایوس ہیں۔ ہواوے کے ترجمان نے امریکی سیکورٹی اداوں کے سربراہان کو کہاہے کہ ہواوےپر 170 ممالک کی حکومتیں اعتبار کرتیں ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-02-14

More Technology Articles