clickfarm with over 300000 SIM cards and 400 iPhones

Clickfarm With Over 300000 SIM Cards And 400 IPhones

کلک فارم چلانے والوں کے قبضے سے 400 سے زیادہ آئی فونز اور 3 لاکھ سے زیادہ سم کارڈ برآمد

انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے کلک فارمنگ کا کاروبار بھی خاصا مقبول ہو رہا ہے۔اس کاروبار میں لوگ کاروباری اداروں کو کاروبار اور ریٹنگ بڑھانے کے لیے پیڈ کلک اور اسی طرح کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ تھائی لینڈسے آنے والی خبروں سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کاروبار کس قدر بڑے پیمانے پر کیا جا رہا ہے۔
بنکاک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق تھائی پولیس نے کمبوڈین سرحد کے قریب چھاپہ مار کر کلک فارم چلانے والے تین چینی باشندوں، وینگ ڈونگ، نیو بانگ اور نی وینجن، کو گرفتار کر لیا ہے۔

انہوں نے دھات کے خصوصی ریک بنوائے ہوئے تھے، جن میں سینکڑوں آئی فون 5 ایس، 5 سی اور 4 ایس فون رکھے ہوئے تھے۔ یہ تمام فون کیبل کی مدد سے کمپیوٹر مانیٹر سے منسلک تھے۔ پولیس نے چینی باشندوں سے 474 آئی فونز اور اور تھائی موبائل فون آپریٹرز کے 347,200 غیر استعمال شدہ سم کارڈز برآمد کیے ہیںَ اس کے علاوہ پولیس نے 10 کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لیے ہیں۔

(جاری ہے)


پولیس کو شک تھا کہ یہاں سے ایک کال سنٹر چلایا جاتا ہے، جو دھوکہ دہی سے لوگوں سے پیسے وصول کرتا ہے لیکن پکڑے جانے والے چینیوں نے بتایا کہ وہ چین کے سب سے بڑے سوشل نیٹ ورک WeChat کے بہت سے بوٹس اکاؤنٹس کے نیٹ ورک کو آپریٹ کرتے تھے۔ چینی افراد کا کہنا ہے کہ ایک چینی کمپنی انہیں اس کام کے ماہانہ ڈیڑھ لاکھ بھات (4,403ڈالر) ادا کرتی ہے، جس کے بدلے میں وہ مصنوعی طور پر WeChat پر کمپنی کی انگیجمنٹ کو بڑھاتے ہیں۔
موبائل ڈیٹا کے سستے ہونے کی وجہ سے یہ کام چین کی بجائے تھائی لینڈ میں کیا جاتا تھا۔
WeChat کے بوٹ کوئی نئی مشکل نہیں۔ اس پلیٹ فارم کے 700 ملین ماہانہ صارفین میں سے اکثریٹ کا تعلق چین سے ہے۔ پلیٹ فارم پر برانڈز بوٹس استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن ان بوٹس کو گروپوں میں سپامنگ، مصنوعی لائکس اور فالونگ کےلیے استمعال کیا جاتا ہے۔
بنکاک پوسٹ کا کہنا ہے کہ تینوں چینی افراد کو دیگر بہت سے الزامات، ویزہ کی مدت کے بعد قیام، اجازت کے بغیر کام، غیررجسٹرڈ سم کارڈ اور سمگلنگ، پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اجازت کے بغیر کام کرنے پر چینی افراد کو 5 سال تک کی قید یا دو ہزار سے ایک لاکھ بھات ($58-$2,936) تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہے۔
پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ چینی افراد کس طرح سے اتنے زیادہ سمارٹ فون سمگل کر کے ملک میں لائے اور انہوں نے لاکھوں کی تعداد میں سم کارڈ کیسے حاصل کیے۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-13

More Technology Articles