CloudFlare bug leaked sensitive information and passwords out in the wild

CloudFlare Bug Leaked Sensitive Information And Passwords Out In The Wild

کلاؤڈ فلیئر بگ سے کروڑوں صارفین کی حساس معلومات لیک ہو گئیں

کلاؤڈ فلیئر ایک انٹرنیٹ سیکورٹی کمپنی ہے جو مختلف ویب سائٹس پر صارفین کی حساس معلومات کی حفاظت کرتی ہے۔ اوبر جیسی کمپنیاں بھی اپنے صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے کلاؤفلیئر ہی استعمال کرتیں ہیں لیکن اس بار کلاؤڈ فلیئر خود ہی اپنی حفاظت نہ کر سکا۔ کلاؤڈ فلیئر کے ایک بگ کی وجہ سے ویب سائٹس کا حساس ڈیٹا، جس میں میسیجز، کوکیز یوزرنیمز اور پاس ورڈز شامل ہیں، لیک ہوگئے ہیں۔

سب سے زیادہ خوفناک بات یہ ہے کہ لیک ہوئے اس ڈیٹا کو گوگل سرچ کی مدد سے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


55 لاکھ ویب سائٹس کلاؤڈ فلیئر استعمال کرتی ہیں اور توقع ہے کہ ان 55 لاکھ ویب سائٹس میں سے بہت سے آپ کے استعمال میں بھی ہونگی۔
کمپنی کی تحقیقات کے مطابق کلاؤڈ فلیئر کا یہ بگ ستمبر 2016 سے پچھلے ہفتے تک فعال تھا۔
کلاؤڈ فلیئر نے آفیشل پریس ریلیز مین بتایا کہ ایک ٹوئٹر صارف کے توجہ دلانے پر اس نے ایک گھنٹے میں بگ کو دور کر دیا اور 7 گھنٹے میں ساری دنیا میں اس کا پیچ جاری کر دیا۔
اس بگ کی وجہ سے صارفین کی معلومات گوگل کیشے میں بھی شامل ہو گئی ہیں اس لیے بہتر ہے کہ صارفین اپنے پاس ورڈز کو فوری طور پر تبدیل کر لیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-26

More Technology Articles