Computerised driving licence system inaugurated

Computerised Driving Licence System Inaugurated

کمپیوٹرائزڈڈرائیونگ لائسنس سسٹم کا افتتاح کر دیا گیا

پنجاب پولیس نے سنٹرل ڈرائیونگ لائسنس ایشونس منجمنٹ سسٹم (ڈی ایل آئی ایم ایس) کا افتتاح کر دیا۔ڈی ایل آئی ایم ایس کی وجہ سے نہ صرف لائسنس کی جعل سازی ختم ہو جائے گی بلکہ لائسنس آئی ڈی، شناختی کارڈ نمبر، فون نمبر ،بلڈ گروپ اورگھر کا پتہ گورنمنٹ کے ریکارڈ میں بھی محفوظ رہیں گے، ٹریفک کی خلاف ورزی کی صورت میں لائسنس ہولڈرز کو ٹریس کرنا انتہائی آسان ہوگا۔


ڈی ایل آئی ایم ایس کا افتتاح انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ،مشتاق احمد سکھیرا نے قربان لائنز لاہور میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پی ٹریفک پنجاب، رائے الطاف حسین، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونی کیشن، طارق رستم چوہان، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب رانا محمد اقبال، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک ڈاکٹر عابد اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکے چار ممبران بھی موجود تھے۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی نے اس سسٹم کو نصب کرنے کے لیے ٹریفک پولیس منجمنٹ اور پی آئی ٹی بی کی مشترکہ کوششوں کو سراہا۔
اس سسٹم کو پنجاب کے 37 اضلاع میں نصب کیا جا چکا ہے۔ کوئی بھی شخص قریبی متعلقہ دفتر میں لائسنس کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔درخواست دینے والے کو 5 دن کے اندر لائسنس کورئیر کےذریعے گھر پر موصول ہو جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-31

More Technology Articles