Cortana can now connect to your Gmail account

Cortana Can Now Connect To Your Gmail Account

کورٹانا کو اب جی میل اکاؤنٹ سے بھی کنکٹ کیا جا سکتا ہے

کورٹانا استعمال کرنے والوں کے لیےاچھی خبر یہ ہے کہ اب اسے جی میل کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ مائیکروسافٹ نے کورٹانا میں جی میل سے کنکٹ ہونے کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ اب صارفین ڈیجیٹل اسسٹنٹ کورٹانا کی مدد سے اپنی ای میلز، کانٹیکٹس اور سب سے بڑھ کر گوگل کیلنڈر کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
اس فیچر کو سیٹ  کرنے کے لیے آپ کوونڈؤز 10 سرچ بار سے  کورٹانا نوٹ بک سیکشن تک جانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

وہاں پہنچ کر Connected Services سےAdd a Service کا آپشن سلیکٹ کرنا پڑے گا۔ اس کے بعد آپ جی میل کو بھی کنکٹ کر سکیں گے۔
اگر آپ جی میل میں لاگ ان نہیں ہونگے تو یہاں آپ کو جی میل میں لاگ ان کرنے کے بارے میں کہا جائے گا۔ اس کے بعد آپ کو کورٹانا کو اپنی معلومات تک رسائی دینی ہوگی۔
اس فیچر سے آپ پی سی کےعلاوہ کورٹانا کی حامل دوسری ڈیوائسز جیسے Harman Kardon Invoke پر بھی  گوگل سروسز تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
یہ فنکشن ابھی اینڈروئیڈ یا آئی او ایس ڈیوائس میں متعارف نہیں کرایا گیا  لیکن ہو سکتا ہے کہ اسے جلد ہی متعارف کرایا جائے۔

Cortana can now connect to your Gmail account
تاریخ اشاعت: 2017-12-16

More Technology Articles