Details of 170,000 Pakistani debit cards leaked on dark web

Details Of 170,000 Pakistani Debit Cards Leaked On Dark Web

1 لاکھ 70 ہزار پاکستانی ڈیبٹ کارڈز کی تفصیلات ڈارک ویب پر آ گئیں

پچھلے ہفتے تقریباً 20 ہزار پاکستانی ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات ڈارک ویب پر فروخت کیے جانے کی خبریں  آئیں تھی۔ اب سائبر سیکورٹی کمپنی Group-IB نے بتایا ہے کہ ڈارک ویب پر  177,878 کارڈز کی تفصیلات کو فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نئے کارڈ کی تفصیلات 13 نومبر کو ڈارک ویب سائٹ Joker Stash پر پیش کی گئیں۔ جن کارڈز کی تفصیلات ڈارک ویب پر آئی ہیں، ان میں سے 150,632 کارڈز پاکستانی بنکوں، 16,227 دوسرے علاقوں اور 11,019 نامعلوم بنکوں کے تھے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی بنکوں کے کارڈز میں سے 20 فیصد صرف ایک ہی بنک کے ہیں۔
Group-IB کے سائبرکرائم ریسرچ یونٹ کے سربراہ دیمتری شیستاکوف نے بتایا کہ کارڈ ڈمپ عام طور پر سکیمنگ ڈیوائسز اور پی او ایس ٹرمینل سے منسلک ورک اسٹیشنوں کو ٹروجن سے متاثر کر کے حاصل کیےجاتے ہیں۔ متاثرہ کارڈز کا ایک بڑا حصہ مخصوص کارڈز شاپ جیسے جوکر سٹاش پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ لیک کا ڈیٹا اس سے پہلے کارڈ فروخت کرنے والی آن لائن شاپس یا ویب فورمز  پر پہلے نظر نہیں آیا۔
Group-IB کے مطابق ان تمام کارڈز کی مالیت 19.9 ملین ڈالر ہے لیکن انہیں 17 سے 160 ڈالر کے درمیان فروخت کیا جا رہا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2018-11-17

More Technology Articles