Detainee wins major literary prize for book written through WhatsApp
وٹس ایپ کے ذریعے کتاب لکھنے والے قیدی کو اعلیٰ ترین ادبی ایوارڈ سے نوازا گیا

کردش ایرانی مصنف بہروز بوچانی کو اُن کی کتاب No Friend But the Mountains پر آسٹریلیا کا اعلیٰ ترین ادبی ایوارڈ ”وکٹورین پرائز برائے ادب“ دیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بہروز بوچانی نے یہ کتاب وٹس ایپ کو استعمال کرتے ہوئے لکھی ہے۔ بہروز اس وقت آسٹریلیا کے متنازع مانوس جزیرے کے حراستی مرکز میں زیر حراست ہیں۔ انہیں ڈر تھا کہ حراستی مرکز کے محافظ اُن کا فون قبضے میں لے کر اُن کے ساتھ ادبی کام کو بھی ضبط کر لیں گے۔ اسی لیے وہ پانچ سال تک اپنے مترجم اومیڈ ٹروفیگیان کو میسج کرتے رہے۔ بہروز نے انعام قبول کرنے کے لیے ویڈیو میسج بھی جاری کیا۔
(جاری ہے)
بہروز 2013 میں ایران سے صحافیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد فرار ہوئے تھے۔
انہوں نے حراستی مرکز میں اپنے تجربات پر No Friend But the Mountrains لکھی۔ یہ حراستی مرکز تیکنیکی طور پر 2017 میں بند کر دیا گیا ہے لیکن اس سے بہروز اور ان جیسے کئی لوگوں کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہو گیا ہے۔
وٹس ایپ کے ذریعے لکھی ہوئی کتاب نے بھی بہروز کی قسمت کو نہیں بدلا۔ وہ ملک کا اعلیٰ ترین ادبی ایوارڈ حاصل کرنے کے باوجود ابھی تک زیر حراست ہی ہیں۔
Your Thoughts and Comments
مزید خبریں
-
فیس بک کے سرچ فیچر سے صارفین مردوں کی بجائے صرف خواتین دوستوں کی تصویریں سرچ کر سکتے ہیں
-
ایپل اپریل میں اپنی ویڈیو سروس لانچ کرے گا
-
18 ہزار ایم اے ایچ کی بہت بڑی بیٹری کے ساتھ انرجائزرنے نیا فون پیش کر دیا گیا
-
مصنوعی ذہانت سے جعلی انسانی چہرے تخلیق کرنے والی حیرت انگیز ویب سائٹ
-
مغربی صارفین کی سعودی سمارٹ فون ایپلی کیشن أبشر پر تنقید
-
پوکیمون گو کے نئے فوٹو موڈ سے آپ کسی بھی پوکیمون کی تصویر بنا سکتے ہیں
-
آفیشل ٹیزر میں ویوو وی 15 کا 48 میگا پکسل ٹرپل کیمرہ سامنے آگیا
-
10 ایسی متروک ٹیکنالوجیز جنہیں آج بھی استعمال کیا جاتا ہے
-
سام سنگ نے 20فروری کو فولڈ ایبل فون لانچ کرنے کی تصدیق کر دی
-
لوکل گائیڈز کے لیے گوگل میپس اے آر نیوی گیشن فیچر جاری کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent online media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2019, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.