Disappointment for Apple iPhone6 Users

Disappointment For Apple IPhone6 Users

آئی فون کے صارفین کیلئے مایوسی!

ایپل میگا پکسلز کی دوڑ میں کبھی بھی سنجیدہ نہیں رہا ، اور تازہ ترین افواہوں کے مطابق آئی فون6 میں بھی اس سلسلے کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
ایک بین الاقوامی جریدے کے مطابق اگلا آئی فون12 - 16 میگا پکسلزکی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا۔ صارفین توقع کرر ہے تھے کہ اپیل اس مرتبہ آئی فون کے کیمرے میں تبدیلی لائے گا، اور 12سے 16میگا پکسل کیمرہ متعارف کروائے گا۔

مگر بظاہر ایسا نظر نہیں آرہا۔

(جاری ہے)

اپیل کے صارفین کو مایوسی ضرور ہوگی، لیکن آئی فون 6 بھی8میگا پکسلز کے ساتھ ہی سامنے آئے گا، مگر اس میں’’ آپٹیکل تصویری استحکام‘‘ کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ آئی فون کیمرہ کو بہتر بنانے کے لیے ایپل کی طرف سے کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں، اور نئے سافٹ وئیر اور اپلیکیشن کا سہارہ لیا گیا ہے ۔جسکے بعد آٹو فوکس مزید بہتر ہوجائے گا، اور تصویروں کی کوالٹی پہلے سے بہت بہتر ہو جائے گی ۔

ایپل کا پورا دھیان میگا پکسلز کو بڑھانے کی بجائے تصویروں کی کوالٹی کو بہتر کرنے پر ہے۔تو جہاں 8 میگا پکسل ہمیں مایوس کر رہا ہے وہیں بہت کچھ اچھے کی بھی امید ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-14

More Technology Articles