Disney+ already has over 10 million sign-ups

Disney+ Already Has Over 10 Million Sign-ups

ڈزنی پلس کے سائن اپس کی تعداد 10 ملین سے بڑھ گئی

ڈزنی پلس کے کانٹنٹ کو دیکھ کر اندازہ ہو جاتا ہے کہ یہ کمپنی اپنے حریفوں کو  کافی مشکل میں ڈالے گی۔اس بات کا اندازہ ڈزنی پلس کے متوقع سبسکرائبرز سے بھی ہوتا ہے۔ڈزنی نے بتایا ہے کہ اب تک 10 ملین سے زیادہ افراد  ڈزنی پلس کے لیے سائن اپ کر چکے ہیں۔ دوسری طرف ڈزنی کی ہولو سروس کے سبسکرائبرز کی تعداد 28 ملین ہے۔ڈزنی پلس کے سائن اپ کی تعداد ابھی سے ہولو کے صارفین کی تعداد کا ایک تہائی ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے برعکس امریکا میں نیٹ فلکس کے صارفین کی تعدد 60 ملین ہے لیکن نیٹ فلکس نے اتنے  صارفین حاصل کرنے میں کئی سال لگائے ہیں۔
ڈزنی نے  اپنے سائن اپس کی  مکمل تفصیل نہیں بتائی۔ ابھی تک ہمیں نہیں معلوم کہ 10 ملین میں سے کتنے صارفین نے لانچ ڈیٹ پر سائن اپ کیا تھاور اس میں کتنے صارفین نے رعایتی تین سالہ پلان کے لیے سائن اپ کیا ہے۔اس کے علاوہ ویریزن کےبہت سے صارفین کو بھی  ڈزنی پلس تک ایک سال کے لیے رسائی حاصل ہوگی۔ ابھی یہ بھی نہیں کہا جا سکتا ہے کہ 10 ملین میں سے کتنے صارفین ٹرائیل ختم ہونے کے بعد سبسکرپشن کو جاری رکھیں گے۔
تاریخ اشاعت: 2019-11-13

More Technology Articles