Easypaisa Brings Solar Energy to Thousands of Pakistanis With No Electricity

Easypaisa Brings Solar Energy To Thousands Of Pakistanis With No Electricity

ایزی پیسہ لایا قسطوں پر سولر انرجی سسٹم

سولر پینل اس وقت سستی بجلی حاصل کرنے کا سب سے موثر ذریعہ ضرور ہے مگر یہ تمام پاکستانیوں کی پہنچ میں نہیں۔ اس کی وجہ سولر سسٹم بھی بھاری قیمتیں ہیں۔ایزی پیسہ نے اس کا حل قسطوں میں سولر سسٹم کی صورت میں نکالا ہے۔ ایزی پیسہ اور روشن انرجی نے ادائیگی کا آسان طریقہ کار پے ایز یو گو(pay-as-you-go) متعارف کرایا ہے۔ اس طرح صارفین 15 فیصد ایڈوانس پر سولر انرجی سسٹم قسطوں پر لگا سکیں گے۔

متعارف کردہ طریقہ کار کے مطابق صارفین اپنی مرضی کے پلان کے مطابق اپنی بقایا رقم ایزی پیسہ لوڈ کی صورت میں 18 ماہ میں جمع کرا سکیں گے۔

سولر کٹ میں ایک مائیکرو کنٹرولر لگا ہوگا جومقررہ مدت میں ایزی لوڈ کے ذریعے پیسے ادا نہ ہونے کی صورت میں سولر سسٹم کو بند کر دے اور ادائیگی ہونے پر دوبارہ چلا دے گا۔

(جاری ہے)

ایک بار تمام رقم ادا ہونے کی صورت میں یہ مائیکروکنٹرول غیر فعال ہو جائے گا۔

جیسے ہی تمام رقم (ایزی پیسہ کے ذریعے اقساط) ادا ہو جائیں گیں سولر سسٹم کی ملکیت صارفین کو منتقل ہو جائے گی۔اس وقت 30 واٹ سے لیکر 100 واٹ کے تین طرح کے سولر سسٹم متعارف کرائے گئے ہیں۔

ابھی یہ سکیم حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر اور رحیم یار خان میں شروع کی گئی ہے۔ٹیلی نار سیلز اینڈ سروس اور تعمیر بنک کی منتخب شاخوں پر قسطوں پر سولر سسٹم کے لیے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-19

More Technology Articles