Easypaisa Can Now Deliver Money to Receivers at their Doorsteps

Easypaisa Can Now Deliver Money To Receivers At Their Doorsteps

ایزی پیسہ ۔ اب گھر بیٹھے پیسے حاصل کریں

پاکستان میں رقم کی ترسیل کے حوالے سے ایزی پیسہ کی سروس کا آغاذ 2009 میں ہوا۔اس سروس کے تحت ایسے صارفین بھی اپنی رقم دوسروں بھیج یا دوسروں کی بھیجی ہوئی رقم وصول کر سکتے ہیں، جن کے بنک اکاؤنٹ نہیں۔رقم بھجوانے یا وصول کرنے کے لیے صرف نادرا کے شناختی کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔
اب اس سروس سے ایک قدم آگے بڑھ کر ایزی پیسہ نے ایک اور باسہولت سروس متعارف کرائی ہے، جس کا نام ڈور سٹیپ منی ٹرانسفر(Doorstep Money Transfer) ہے۔

(جاری ہے)

اس نئی سروس کے تحت صارفین کو رقم بھیجنے کےلیے تو ایزی پیسہ آؤٹ لٹ جانا پڑتا ہے تاہم جنہیں رقم بھیجی جائے وہ گھر بیٹھے رقم کو وصول کر سکتے ہیں۔گھر تک رقم کی فراہمی میں ایک کاروباری دن لگے گا۔ گھر تک رقم کی فراہمی کے لیے رقم بھیجنے والا فون نمبر 3737 یا 111-345-100پر کال کر کے رقم گھر بھیجنے کا کہہ سکتا ہے۔رقم وصول کرنے والا بھی انہی نمبروں پر کال کر کے رقم کو گھر بھجوانے کا کہہ سکتا ہے۔
ایزی پیسہ ڈیلیوری ڈور سٹیپ سروس کے کوئی چارجز نہیں تاہم موجودہ سروس چارجز لاگو ہونگے۔گھر تک رقم بھجوانے کی حد 2500 روپے ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-29

More Technology Articles