eBay is adding image recognition to find items with your camera

EBay Is Adding Image Recognition To Find Items With Your Camera

ای بے کیمرے سے اشیاء کی تلاش کے لیےامیج ریکوگنیشن کا فیچر متعارف کرارہا ہے

آن لائن مارکیٹنگ پلیٹ فارم ای بے(eBay) نے تصویر سے سرچ کے دو آپشن متعارف کرائے ہیں۔Find It On eBayاور Image Search فیچر دونوں اس خزاں میں موبائل پلیٹ فارم میں دستیاب ہونگے۔
نئے فیچرسے مشین لرننگ کے استعمال سے صارفین تصویر کی مدد سے ملتے جلتے آئٹمز تلاش کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

فائنڈ اٹ آن ای بے کے فیچر سے صارفین سوشل میڈیا پر موجود تصویروں کو ایپ میں شیئر کریں گے، جس کے بعد ای بے ایپ تصویر سے ملتی جلتی آئٹمز کی فہرست بنا دے گی۔

امیج سرچ کے فیچر سے صارفین کیمرے سے کسی چیز کی تصویر لے کر یا ڈیوائس کی گیلری میں موجود کوئی تصویر اپ لوڈ کر کے اس سے ملتی جلتی چیزیں تلاش کر سکتے ہیں۔
یہ دونوں آپشنز الگورتھم کی بنیاد پر کام کرتے ہیں۔ یہ فیچرز مصنوعی ذہانت ڈیپ لرننگ اور کمپیوٹر وژن سے تصویر سے ملتی جلتی چیزیں ظاہر کرتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-01

More Technology Articles