Electrical fault at power plant turned New York’s skyline blue

Electrical Fault At Power Plant Turned New York’s Skyline Blue

پاور پلانٹ میں ہونے والی برقی خرابی کے باعث نیو یارک کا آسمان نیلا ہوگیا

گزشتہ روز نیویارک کے شہریوں نے ایک حیران کن منظر دیکھا۔شہریوں نے دیکھا کہ آسمان میں  تیز نیلی روشنی کے جھماکے ہو رہے ہیں۔ اس واقعے کی تصاویر اور ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئیں۔ بعد میں معلوم ہوا کہ  اس روشنی کی اصل وجہ  آسٹوریا، کوئینز کے کون ایڈیسن پاور پلانٹ میں ہونے والی خرابی ہے۔ خیال کیا جا  رہا ہے کہ  نیلی روشنی کے یہ جھماکے پلانٹ میں دھماکے کے باعث ہوئے۔
پاور پلانٹ کمپنی نے اگلی صبح اپنے بیان میں اسے ایک ”برقی خرابی“ قرار دیا۔
کمپنی نے بتایا کہ 1 لاکھ 38 ہزار وولٹ کے آلات میں ہونے والی ایک خرابی کے باعث برقی قوس کی طرح کے جھماکے ہوئے، جنہیں ایک بڑے علاقے میں دیکھا گیا۔ کمپنی نے بتایا کہ متاثرہ آلات ذیلی سٹیشن  میں الگ سیکشن میں رکھے گئے تھے۔
انتطامیہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے ترجمان نے ایک نیوز چینل کو بتایا کہ یہ خرابی ممکنہ طور پر ریلے (برقی سگنل کو ایکٹیویٹ کرنے کا سوئچ) سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ہوئی۔ یہ سسٹم خرابی کی صورت میں بجلی کے بہاؤ کو منقطع کر دیتا ہے۔
چونکہ اس طرح کا واقعہ پہلے کبھی نہیں ہوا، اس لیے انٹرنیٹ صارفین نے اس پر کافی گفتگو کی۔ بہت سے لوگوں نے نیلی روشنی کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں۔ کچھ لوگوں نے اس کی سائنسی توجہات بھی پیش کرنے کی کوشش کی تو کچھ لوگوں نے اسے مزاح کے طور پر لیا۔ اس واقعے کی فوٹیج اس ٹوئٹ میں آپ بھی دیکھیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-12-28

More Technology Articles