Elon Musk unveils ‘fastest production car ever’ during launch of Tesla semi-truck

Elon Musk Unveils ‘fastest Production Car Ever’ During Launch Of Tesla Semi-truck

ایلن مسک نے 250 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی سپورٹس کار متعارف کرادی

ایلن مسک نے ٹیسلا کے پہلے الیکٹرک سیمی ٹرک کو لانچ کرتے ہوئے ایک تیز رفتار سپورٹس کار بھی متعارف کرائی ہے۔
اس نئی  سپورٹس کار کا نام The Roadster رکھا گیا ہے اسے لاس اینجلس میں ٹیسلا سیمی ٹرک متعارف کراتے ہوئے متعارف کرایا گیا ہے۔تقریب کے اختتام پر ایلن مسک نے Roadster  کو اچانک کے سب کے سامنے پیش کر دیا۔ یہ سپورٹس کار ٹیسلاکی پہلی گاڑی کا اپ ڈیٹڈ ورژن ہے۔


چار سیٹ والی یہ سپورٹس کار ایک دفعہ چارج ہو کر 620 میل کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔ ایلن مسک نے بتایا کہ یہ سپورٹس کار 1.19 سیکنڈ میں 0 سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہے جبکہ اس گاڑی کی زیادہ سے زیادہ رفتار 250 میل فی گھنٹہ ہے جو اسے جنرل پروڈکشن میں تیز رفتار ترین کار بناتی ہے۔
ایلن مسک کا  کہنا ہے کہ آپ اس گاڑی میں  ہائی وے سپیڈ پر لاس اینجلس سے سان فرانسسکو اور واپس لاس اینجلس  بغیر ری چارج کیے آ سکتےہیں۔

(جاری ہے)


اس سپورٹس کار  کے پہلے 1000 یونٹ کی قیمت 250000 ڈالر فی کار ہوگی جبکہ اس کے بعد  ماڈلز کی قیمت 2 لاکھ ڈالر ہوگی۔
ایلن مسک کا کہنا ہے کہ ا لیکٹرک سیمی ٹرک کی تیاری کا کام 2019 میں شروع ہوگا جبکہ اس کے ایک سال بعد Roadster  کی پروڈکشن ہوگی۔ ایلن مسک کا کہنا ہے  کہ اُن کے اگلے اقدمات یعنی الیکٹرک کار ، سولر چھتیں اور پاور سٹوریج  معیشت کو فوسل فیول  سے آزاد کرائیں۔
ایلن مسک نے بتایاکہ اُن کا ٹرک زیادہ سے زیادہ وزن کے ساتھ ہائی وے سپیڈ پر 500 میل یا 800 کلو میٹر تک جا سکتا ہے۔ اس ٹرک کی بیٹری کو صرف 30 منٹ تک چارج کر کے ٹرک کو 400 میل تک چلایا جا سکتا ہے۔

Elon Musk unveils ‘fastest production car ever’ during launch of Tesla semi-truck
تاریخ اشاعت: 2017-11-17

More Technology Articles