Estonia new e residents are surpassing the country birth rate

Estonia New E Residents Are Surpassing The Country Birth Rate

ایسٹونیا میں ای شہریوں کی تعداد ملکی شرح پیدائش سے بڑھ گئی

ایسٹونیا دنیا کا پہلا ملک ہے جو کسی بھی شہریت کے حامل لوگوں کو ایسٹونیا کی الیکٹرونک شہری یا e-Residency فراہم کر رہا ہے۔اگر آپ ایسٹونیا کے ای شہری بن جاتے ہیں تو آپ کو ایسٹونیا کے دوسرے شہریوں کی طرح وہاں کی حکومت کی جاری کی ہوئی ڈیجیٹل شناخت ملتی ہے۔ اس شناخت کی مدد سے آپ دنیا کے کسی بھی ملک میں رہتے ہوئے ایسٹونیا میں ریموٹلی اپنی خود کی کمپنی بنا سکتے ہیں۔


حکومت ایسٹونیا کا یہ پروگرام تیزی سے مقبول حاصل کر رہا ہے۔ ایسٹونیا میں ایک ہفتے کے دوران جتنے بچے پیدا ہوتے ہیں تقریبا ً اتنے ہی افراد ملک کے ای شہری بن جاتے ہیں۔اس پروگرام کے تحت کبھی تو ہفتے میں 800 درخواتیں ملتی ہیں اور کبھی 100 لیکن درخواستوں کا اوسط ملکی شرح پیدائش سے کم ہی ہوتا تھا۔ اب یہ اوسط شرح پیدائش کے قریب پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

امید کی جارہی ہے کہ کچھ عرصہ کے بعد ایسٹونیا کے ای شہریوں کی تعداد وہاں کے اصل شہریوں سے بڑھ جائے گی۔
ایسٹونیا کی ای شہریت حاصل کرنے والے زیادہ تر افراد کا مقصد بغیر سرحدوں کی پابندی کے کاروبارکرنا اور بڑی مارکیٹ تک رسائی ہے لیکن چند منچلے اپنی دوسری سالگرہ منانے کے لیے بھی وہاں کی ای شہریت حاصل کر رہے ہیں۔
اگر آپ بھی ایسٹونیا کا ای شہری بننا چاہتے تو اس کے لیے یہاں کلک کرکے اپلائی کر سکتے ہیں۔ ہوسکتا ہے اگلے سال آپ اپنی ای برتھ ڈے منا رہے ہوں۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-26

More Technology Articles