EU hits Google with another fine - €1.5 billion

EU Hits Google With Another Fine - €1.5 Billion

یورپی یونین نے گوگل کو مزید 1.5 ارب یورو جرمانہ کر دیا

یورپین کمیشن نے گوگل پر  سرچ  ایڈورٹائزنگ کی مارکیٹ میں اجارہ داری کے لیے  اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کرنے پر 1.49 ارب یورو جرمانہ کیا  ہے۔برسلز میں اینٹی ٹرسٹ کمشنر مارگریٹ وسٹاگر کے مطابق  گوگل نے اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرنے کے لیے اپنے شراکت داروں پر کئی پابندیاں لگائیں۔باضابطہ پریس ریلیز کے مطابق ایڈسنس     سرچ کلائنٹس کو اپنی ویب سائٹس پر  دوسری کمپنیوں کے اشتہار دکھانے سے روکتا ہے۔

ایڈسنس فار سرچ کلائنٹس کی ویب سائٹ پر  ایک  گوگل سرچ باکس ہوتا ہے۔ جب  سائٹ وزٹ کرنے والے صارفین اس باکس کو استعمال کرتے ہیں تو گوگل اس کا کمیشن اشتہارات کی آمدن سے الگ کر دیتا ہے۔شروع میں تو گوگل نے اپنے شراکت داروں کو دوسرے سرچ انجن استعمال کرنے سے روک دیا تھا ، لیکن 2009 میں  گوگل نے اپنے مخالف سرچ انجن کی شمولیت کی اجازت دے دی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم 2016 میں گوگل نے پھر اپنی شرائط تبدیل کر دیں۔
یورپی یونین نے گوگل پر 1,494,459,000 یورو جرمانہ کیا ہے جو کمپنی کی 2018 کی آمدن کا 1.29 فیصد ہے۔ یہ یورپی یونین میں گوگل کو کیا جانے والا تیسرا بڑا جرمانہ ہے۔ 2017 میں گوگل پر 2.42 ارب یورو اور 2018 میں 4.3 ارب یورو جرمانہ کیا گیا تھا۔ گوگل پر موجودہ جرمانہ کافی کم ہے۔ یہ کم جرمانہ گوگل کے ایڈسنس پلیٹ فارم میں کئی خامیوں کو دور کرنے کی وجہ سے ہے۔
اسی دوران گوگل نے ایک پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ یورپ میں تمام موجودہ اور نئی اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے مالکان اپنی مرضی سے براؤزر اور سرچ ایپ منتخب کر سکیں گے۔
EU hits Google with another fine - €1.5 billion
تاریخ اشاعت: 2019-03-21

More Technology Articles