EU might fine Facebook for latest data breach

EU Might Fine Facebook For Latest Data Breach

ہیکنگ کی حالیہ واردات کے بعد یورپی یونین فیس بک پر 1.63 ارب ڈالر کا جرمانہ کر سکتی ہے

پچھلے ہفتے فیس بک پر ہیکرز کےحملے کے بعد یورپی یونین، کمپنی پر 1.63 ارب ڈالر جرمانہ عائد کر سکتی ہے۔ ہیکنگ کی اس واردات کے دوران ہیکروں نے 5 کروڑ سے زیادہ صارفین کا ڈیٹا حاصل کر لیا تھا۔
یورپی یونین کے نئے جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن قوانین کے تحت اگر یورپی یونین سمجھے کہ کسی کمپنی نے صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت کا بندوبست ٹھیک سے نہیں کیا تو کمپنی کو اس کی ساری دنیا سے ہونے والی آمدن کا 4 فیصد تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔


آئرلینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس حملے میں یورپی یونین کے 50 لاکھ سے کم صارفین متاثر ہوئے ہیں۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ ایجنسی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور وہ جلد ہی متاثرہ صارفین کے بارے میں مزید معلومات فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)


ابھی تک زیادہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ہیکرز کے ہاتھ کونسی معلومات لگی ہیں لیکن فیس بک کا کہنا ہے کہ ہیکرز کی رسائی کریڈٹ کارڈز کی تفصیلات تک نہیں ہوئی۔

فیس بک نے مزید بتایا کہ ہیکنگ کی یہ واردات تین الگ بگز کی وجہ سے ہوئی تھی۔ فیس بک نے اعتراف کیا کہ انسٹاگرام، سپوٹیفائی اور ائیر بی این بی جیسی ایپس سے منسلک صارفین کا ڈیٹا بھی خطرے میں ہے۔
فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ نے پچھلے ہفتے رپورٹروں سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور کمپنی سیکورٹی پر بھاری سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-10-03

More Technology Articles