Europe's space agency approves the Hera anti-asteroid mission

Europe's Space Agency Approves The Hera Anti-asteroid Mission

یورپ کی خلائی ایجنسی نے چھوٹے سیارچے کی تباہی کے مشن ہیرا کی منظوری دے دی

یورپین سپیس ایجنسی  کے  انچارج یورپی وزارا نے خلائی مشن  ہیرا (Hera) کی منظوری دے دی ہے۔  اس مشن کا مقصد زمین کی طرف آنے والے   آوارہ سیاروں کو تباہ کر کے انسانیت کو بچانے کے لیے تجربات کرنا ہے۔ 320 ملین ڈالر کے اس مشن میں ای ایس اے اور ناسا شراکت دار ہیں۔ اس مشن کے تحت ای ایس اے اور ناسا دوہرے سیارچے کے سسٹم ڈیڈیموس (Didymos) پر دو خلائی جہاز بھیجیں گے۔

(جاری ہے)

  سب سے پہلے ناسا اپنے ڈارٹ (DART) پروب کو 13320 میل فی  گھنٹہ کی رفتار سے چھوٹے سیارچے ڈیڈیمون سے ٹکرائے گا، یہ چھوٹا سیارچہ  ہرم خوفو جتنا بڑا ہے، اگر یہ سیارچہ زمین سے ٹکرا جائے تو ایک  شہر کو تباہ کر سکتا ہے۔ اس  کاروائی کو اطالوی کیوب سیٹ LICIACube ریکارڈ کرے گا۔ اس کے بعد ہیرا یہاں  پہنچ کر ٹکراؤ کے اثرات کا جائزہ لے گا اور سیارچے کے ملبے کی پیمائش کرے گا۔
اس مشن میں ہیرا دو کیوب سیٹس کو اٹھائے ہوگا، جو سیارچے کی سطح کے قریب  الگ سے پرواز کر سکیں گےاور سیارچے کی سطح پر اتریں گے۔بریف کیس کے سائز کے یہ کیوب سیٹ ڈرون کی طرح کام کریں گے اور ٹکراؤ سے متعلق اہم ڈیٹا اکھٹا کریں گے۔ای ایس اے کا  کہنا ہے  کہ اس تجربے کا مقصد زمین کے دفاع کے لیے  سیارچوں کی تباہی کو سمجھنا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-12-03

More Technology Articles