Evernote for Android to supports handwriting input

Evernote For Android To Supports Handwriting Input

ایورنوٹ نے ہاتھ سے لکھنے کی سہولت متعارف کروا دی

کچھ دن پہلے ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ ایوور نوٹ نے اپنے نئے sync انجن سے اپنے تمام سرورز کو اپ ڈیٹ کیا ہے جسکی وجہ سے اس کی کارکردگی کافی بہتر ہوئی ہے۔کمپنی کے مطابق مختلف پلیٹ فورمز پر موجود اس کی ایپلیکیشنز کو بھی جلد ہی اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔جس کے بعد یہ بات کافی گردش میں ہے کہ ایوور نوٹ کی طرف سے ہاتھ سے نوٹ لکھنے کی سہولت بھی متعارف کروائی جائے گی۔

http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/Evernotes-new-handwriting-feature.jpg

اینڈرائیڈ کے لیے ایوور نوٹ کے بیٹا ورزن میں یہ سہولت متعارف کروا دی گئی ہے۔



فی الحال اس سہولت سے آپ اپنے نوٹ پر کچھ لکھ اور بنا سکتے ہیں،مگر یہ خود بخود آپ کے درج کیے ہوئے الفاظ کو سمجھ کر اس کو ٹائپ ٹیکسٹ میں نہیں بدلتا۔

(جاری ہے)

ابھی تک یہ بات طے نہیں ہوئی کہ ایوور نوٹ اس بیٹا ورزن کو اسی طرح نافذ کرے گا یا اس کو ہاتھ کی لکھائی کی طرح نظر آنے پر کچھ کام کرئے گا۔



یہ سہولت ابھی ایوور نوٹ کے بیٹا ورزن میں موجود ہے۔اگر آپ اس کواستعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو خود کو ایوور نوٹ بیٹا ٹیسٹر ثابت کرنا ہوگا۔ایک دفعہ جب آپ کو ضروری اجازت مل جائے گی توآپ اس مشہور ایپ کو استعمال کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-03

More Technology Articles