expired domain may have exposed millions of older Samsung phones to hackers

Expired Domain May Have Exposed Millions Of Older Samsung Phones To Hackers

ایکسپائر ڈومین نے سام سنگ کے لاکھوں پرانے فون رکھنے والے صارفین کے ڈیٹا کو خطرے میں ڈال دیا

عام لوگوں سے تو غلطیوں کی توقع کی جا سکتی ہے لیکن سام سنگ جیسی بڑی کمپنیاں چھوٹی چھوٹی غلطیاں کریں تو یہ کمپنی کے لیےہی نہیں بلکہ اس کے صارفین کے لیے بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ سام سنگ جیسی کمپنیاں چاہے تو اپنے کام نہ آنے والے ڈومینز نیمز کی تجدید ساری عمر کراتی رہیں۔ ڈومین نیم کی رجسٹریشن یا تجدید پر کچھ زیادہ محنت بھی نہیں لگتی لیکن سام سنگ نے اپنے ایک ڈومین نیم کو ویسے ہی ایکسپائر ہونے دیا، جس سے پرانے فون رکھنے والے لاکھوں صارفین ہیکرز کے رحم کرم پر آگئے تھے۔


یہ ڈومین نیم S Suggest کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ ایک سٹاک ایپ ہے جو استعمال کی جانے والے دوسری ایپس کی تجویز دیتی ہے۔ سام سنگ کے پرانے ہینڈ سیٹ پر یہ پہلے سے انسٹال ہوتی تھی۔

(جاری ہے)


سام سنگ نے 2014 میں S Suggest کو سپورٹ کرنا اور اسے انسٹال کرنا بند کر دیا لیکن دنیا میں اب بھی سام سنگ کے لاکھوں فون ایسے ہیں جن میں یہ انسٹال اور ایکٹیو ہے۔


موبائل ایپس کے حوالے سے کام کرنے والی سافٹ وئیر کمپنی Anubis Labs کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر جواؤ گوئیا کے مطابق
ایکسپائر ڈومین سے کوئی بھی ان لاکھوں فون کو حملے کا نشانہ بنا سکتا ہے، جس سے وہ صارفین کو وائرس زدہ ایپس انسٹال کرنے کی ترغیب دے سکتا ہے۔یہ اس لیے بھی خطرناک ہے کہ S Suggest کو فون کو ری بوٹ کرنے، تھرڈ پارٹی ایپ انسٹال کرنے یا دوسرے حساس کام سر انجام دینے کی اجازت ہوتی ہے۔

خوش قسمتی سےیہ ڈومین ہیکر کے ہاتھ نہیں لگا بلکہ جواؤ نے خود ہی اسے خرید لیا ہے۔اس لیے S Suggest کے حامل فون حقیقتاً خطرے میں نہیں ہیں۔
سام سنگ نے جواؤ کے دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈومین نیم کو کنٹرول کرنے سے کوئی وائرس زدہ ایپ انسٹال نہیں کر سکتا اور نہ ہی صارفین کا فون کنٹرول کر سکتا ہے۔
سام سنگ کا کہنا اپنی جگہ درست ہو سکتا ہے لیکن ہیکرز کو کوئی بھی موقع دینا بے وقوفی ثابت ہو سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-17

More Technology Articles