Facebook's group video chat app Bonfire starts rolling out

Facebook's Group Video Chat App Bonfire Starts Rolling Out

فیس بک نے خاموشی سے گروپ ویڈیو چیٹ ایپ بون فائر جاری کر دی

کچھ ماہ سے خبریں آ رہی تھیں کہ فیس بک گروپ ویڈیو چیٹ کے لیے ایک ایپلی کیشن پر کام کر رہا ہے۔ اب کمپنی نے بون فائر(Bonfire)نامی یہ ایپلی کیشن جاری کر دی ہے۔فیس بک نے یہ ایپلی کیشن ڈنمارک میں آئی او ایس صارفین کے لیے ہی جاری کی ہے۔
بون فائر سے صارفین ایک ساتھ بہت سے لوگوں کے ساتھ ویڈیو چیٹ کر سکتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن Houseparty ایپ کی طرح ہی ہے، جو آج کل نوجوانوں میں خاصی مقبول ہے۔


اس فیس بک ایپ سے صارفین ویڈیوز پر سنیپ چیٹ کی طرح ایفکٹس بھی شامل کر سکتے ہیں۔ اس کی تصاویر کو انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر پر شیئر کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


پوچھے جانے پر فیس بک نے بون فائر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک انکارپوریشن نئی مصنوعات اور خدمات پر کام اور تجربے کرتے رہتا ہے۔ فیس بک کا کہنا تھا کہ وہ ایپلی کیشنز کی فیملی ،بشمول میسنجر سے گروپس، افراد یا خاندان کے مابین ویڈیو چیٹ فراہم کرنے کا زبردست تجربہ رکھتے ہیں۔

فیس بک نے کہا کہ ہماری دلچسپی لوگوں کے ٹیکنالوجی کے استعمال کے طریقہ کار پر ہےاور اس میں کہ ہم لوگوں کو کیسے ایک زبردست تجربہ فراہم کر سکتے ہیں۔فیس بک کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم نے ڈنمارک میں ایک ایپ ، بون فائر ،کے تجربات شروع کیے ہیں اور اس وقت ہم مزید کچھ شیئر نہیں کرسکتے۔

Facebook's group video chat app Bonfire starts rolling out
تاریخ اشاعت: 2017-09-14

More Technology Articles