Facebook, Instagram, and WhatsApp are down for users around the world

Facebook, Instagram, And WhatsApp Are Down For Users Around The World

فیس بک، وٹس ایپ اور انسٹاگرام ساری دنیا کے صارفین کے لیے بند

فیس بک، وٹس ایپ اور انسٹاگرام تیکنیکی خرابیوں کے باعث  پاکستان سمیت تمام دنیا کے صارفین کے لیے بند ہو گئے ہیں۔ فیس بک اور انسٹاگرام  دونوں ہی ناقابل رسائی ہیں، دونوں کی نیوز فیڈ ریفریش نہیں ہو سکتیں جبکہ فیس بک ڈاٹ کام ڈومین ناقابل رسائی ہے۔ فیس بک کی ملکیتی ایپلی کیشن وٹس ایپ پر بھی پیغام نہ ہی بھیجے جا سکتے ہیں اور نہ ہی وصول کیے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

فیس بک سروسز (فیس بک، انسٹا گرام اور وٹس ایپ) کے اکثر صارفین نے فی الوقت ٹوئٹر کا رخ کر لیا ہے، جہاں فیس بک ڈاؤن ، انسٹاگرام ڈاؤن اور وٹس ایپ ڈاؤن ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں۔ فیس بک کی میسنجر سروس بھی ڈاؤن ہے۔پاکستان کے وقت کے مطابق فیس بک سہ پہر ساڑھے تین بجے بند ہوا تھا ۔
آج سے ایک ماہ پہلے بھی فیس بک ، وٹس ایپ اور انسٹاگرام کئی گھنٹوں کے لیے بند ہو گئے تھے اور یہ سب سروسز 24 گھنٹوں بعد ہی مکمل طور پر بحال کی جا سکی تھیں۔
اپ ڈیٹ: کئی گھنٹوں کی بندش کے بعد فیس بک، وٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2019-04-14

More Technology Articles