Facebook adds Send to WhatsApp feature

Facebook Adds Send To WhatsApp Feature

فیس بک نے منتخب صارفین کے لیے Send to Whatsapp کا فیچر متعارف کرا دیا

رپورٹس کے مطابق فیس بک نے کچھ منتخب صارفین کےلیے شیئرنگ مینو میں براہ راست وٹس ایپ پر شیئر کرنے کا فیچر متعارف کرایا ہے۔بہت سے صارفین اس فیچر کو اس فیچر کو اپنی ایپلی کیشن میں دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)


فیس بک کے صارفین جب فیس بک پر پوسٹ شیئر کرتے ہیں تو وہ دستیاب آپشنز، جن میں Share Now (Friends)، Share on a Friend’s Timeline ، Share to a Page اور Share post in Message شامل ہیں، سے کوئی ایک استعمال کرتے ہیں۔ کچھ بیٹا ٹیسٹر کے پاس سے ان میں ایک مزید آپشن Send to WhatsApp کا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ باقی صارفین بھی جلد ہی اس فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔
فیس بک سے وٹس ایپ پر ابھی بھی شیئرنگ کی جا سکتی ہے لیکن ا س نئے فیچر سے صارفین پہلے سے کم وقت اور کم ٹیپ سے اس فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2018-05-31

More Technology Articles