Facebook ads are coming to WhatsApp Status

Facebook Ads Are Coming To WhatsApp Status

فیس بک کے اشتہار اب وٹس ایپ سٹیٹس پر بھی نظر آئیں گے

وٹس ایپ فیس بک کی سب سے بڑی خریداری ہے، جسے فیس بک نے 22 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ وٹس ایپ صارفین کے لیے بالکل مفت ہے۔ کچھ عرصہ پہلے ہی کاروباری صارفین کے لیے وٹس ایپ کا الگ ورژن متعارف کرایا گیا ہے، جس سے کمپنی کوکافی کمائی کی امید ہے۔ اس کے علاوہ فیس بک اب اپنے اشتہارات کا دائرہ وٹس ایپ تک پھیلا رہا ہے۔
وٹس ایپ کے شریک بانی جان کوم اور برائن ایکٹن مئی میں کمپنی چھوڑ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے کمپنی کو چھوڑنے کی وجہ وٹس ایپ پر اشتہارات دکھائے جانے کے فیصلے سے اختلاف تھا ۔وال سٹریٹ جرنل کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق فیس بک اگلے سال سے وٹس ایپ میں سٹیٹس میں اشتہارات دکھائے گا۔
ایک بلاگ پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فیس بک کاروباری اداروں کو وٹس ایپ پر صارفین سے براہ راست رابطہ کرنے کی سہولت دے گا۔ اس کے لیے وٹس ایپ کچھ نئے ٹولز بھی بنا رہا ہے۔
وٹس ایپ کے مطابق تقریباً ایک سو کمپنیاں اس فیچر کی آزمائش کر رہی ہیں۔ ان کمپنیوں میں سنگا پور ائیرلائنز، ایک ای کامرس کمپنی Wish اور اوبر بھی شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-08-03

More Technology Articles