Facebook Brings Blood Donations Feature To Its Platform In Bangladesh India And Pakistan

Facebook Brings Blood Donations Feature To Its Platform In Bangladesh India And Pakistan

فیس بک نے پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش میں خون عطیہ کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا

ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر فیس بک نے پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش میں خون عطیہ کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ اس فیچر سے صارفین بہت آسانی سے خون کے عطیات کی اپیل کر سکیں گے اور دوسروں صارفین کی خون کی ضرورت کے بارے میں جان سکیں گے۔ کروڑوں صارفین اس کے لیے سائن اپ کر چکےہیں اور اس فیچر سے ابھی تک لاکھوں افراد فائدہ بھی اٹھا چکے ہیں۔
اس نئے فیچر سے خون کے عطیات دینے والے دوسروں کی مدد کے مواقعوں کے بارے میں جان سکتے ہیں۔

عطیات دینے والے اس فیچر سے شہر میں خون جمع کرنے کی تقریبات یا بلڈ بنک کی درخواستوں کے بارے میں بھی جان سکتے ہیں۔
فیس بک جون کےمہینے میں اپنے پلیٹ فارم پر ایک مہم بھی چلا رہا ہے، جس میں صارفین کی خون کا عطیہ کرنے کے حوالے سے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)


پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش کے صارفین facebook.com/blooddonationsپر وزٹ کر کے اس پروگرام اور خون کا عطیہ کرنے کی جگہوں کے بارے میں جان سکتے ہیں۔

اسی طرح فیس بک پر خون کے عطیات جمع کرنے والی تنظیمیں اور ادارے donations.fb.com/blood-donationپر وزٹ کر کے مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
صارفین اپنے پروفائل میں About پھر Details About You میں BLOOD DONATIONS کے آپشن بھی خون عطیہ کرنے کے حوالے سے اپنی معلومات شامل کر سکتےہیں ۔

تاریخ اشاعت: 2018-06-21

More Technology Articles