Facebook brings reactions to comments

Facebook Brings Reactions To Comments

فیس بک نے کمنٹس کےلیے بھی ری ایکشنز متعارف کرا دئیے

فیس بک نے پوسٹس کے بعد کمنٹس کےلیے بھی ری ایکشنز متعارف کرا دئیے ہیں۔ اس وقت تقریباً تمام ڈیسک ٹاپ صارفین کمنٹس کے ساتھ ری ایکشنز کا فیچر استعمال کر سکتےہیں۔ کمنٹس کے لیے ری ایکشنز بھی بالکل ایسے ہی کام کرتے ہیں جیسے نیوز فیڈ میں پوسٹ کے لیے کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

کمنٹس پر ری ایکشنز دینے کے لیے بھی صارفین کو لائک کے ٹیکسٹ پر کچھ دیر کے لیے ماؤس کو رکھنا پڑتا ہے، جس کے بعد ری ایکشنز کے آپشنز ظاہر ہو جاتے ہیں۔

یہ فیچر ابھی تک موبائل میں سامنے نہیں آیا مگر لگتا ہے کہ جلد ہی اسے موبائل صارفین کے لیے بھی متعارف کرا دیا جائے گا۔
فیس بک نے تقریباً ایک ماہ پہلے میسنجر کے لیے ری ایکشن متعارف کرائے تھے ، اب فیس بک صارفین تقریباً ہر جگہ ری ایکشنز دے سکتے ہیں، اگر کمی ہے تو ری ایکشنز پر ری ایکشن دینے کی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-05

More Technology Articles