Facebook camera now has built-in GIF creator

Facebook Camera Now Has Built-in GIF Creator

فیس بک کیمرہ ایپ سے اب جف بھی بنائی جا سکیں گی

فیس بک نے فیس بک کیمرہ میں جف(GIF) موڈ کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔اب آپ فیس بک کیمرہ پر بائیں جانب سوائپ کریں گے تو فیس بک جف ریکارڈ کرنے کا آپشن فراہم کرے گا۔
اس فیچر سے بنائی گئی جف بہت مختصر یعنی چند سیکنڈ کی ہونگی۔

(جاری ہے)

صارفین جف بنانے کے لیے فیس بک کیمرہ کے تمام ایفکٹس اور فریمز استعمال کر سکیں گے۔صارفین فیس بک کیمرے سے بنائی گئ جف کو فیس بک سٹوری میں شامل کر سکیں گے، اسے پروفائل پر پوسٹ کر سکیں گے اور اپنی ڈیوائس پر محفوظ بھی کر سکیں گے۔
یہ فیچر اس ماہ کے شروع میں منظر عام پر آیا تھا۔اس وقت یہ چند صارفین کےلیے دستیاب ہے۔ امید ہے کہ اسے بتدریج تمام صارفین کے لیے لانچ کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-15

More Technology Articles