Facebook even kept the videos that you deleted, report

Facebook Even Kept The Videos That You Deleted, Report

فیس بک صارفین کی ڈیلیٹ کی ہوئی ویڈیو بھی خفیہ طور پر سنبھال کر رکھتا ہے

ایک نئی رپورٹ کے مطابق فیس بک خفیہ طور پر صارفین کی وہ ویڈیوز بھی سنبھال کر رکھتا ہے، جو صارفین اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دیتے ہیں۔ حال ہی میں چند فیس بک صارفین نے فیس بک کے آپشن Download the Data Archive کے ذریعے اپنا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کیا تو اس میں وہ ویڈیوز بھی تھیں، جو وہ ڈیلیٹ کر چکے تھے۔ اگر آپ نے بھی کبھی فیس بک ویڈیو ریکارڈنگ آپشن کا استعمال کیا ہے تو آپ کی ڈیلیٹ کی ہوئی ویڈیو اصل میں ڈیلیٹ نہیں ہوئیں ۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلے کے حوالے سے چھان بین کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)


یہ مسئلہ سب سے پہلے NYMag کے ایسوسی ایٹ ایڈیٹر میڈیسن میلون کرچر سامنے لے کر آئے۔ انہوں نے بتایا کہ اُن کی بہن نے جو ویڈیو فیس بک سے ریکارڈ کی تھی لیکن پوسٹ کرنے کی بجائے ڈیلیٹ کر دی تھی، وہ بھی اُن کے ڈاؤن لوڈ کیےہوئے ڈیٹا میں موجود تھیں۔ دوسرے کئی صارفین نے بھی بتایا کہ اُن کے ڈاؤن لوڈ کیے ہوئے ڈیٹا میں بھی ڈیلیٹ کی ہوئی ویڈیوز موجود تھیں۔
فیس بک کے 50 ملین صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کی خبروں کے بعد فیس بک پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے فیس بک کو اربوں ڈالر کے مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-03-30

More Technology Articles