Facebook fights harassment with impersonation alerts

Facebook Fights Harassment With Impersonation Alerts

اب فیس بک پر کوئی آپکا جعلی اکاؤنٹ نہیں بنا سکے گا

انٹر نیٹ پر دوسروں، خاص کر خواتین ، کو ہراساں کرنا کافی عام ہے۔ بہت سے لوگ ایسےبھی ہوتے ہیں جو آپ کے نام سے اکاؤنٹ بنا کر آپ کی نیک نامی کو داغدار کر سکتے ہیں۔ ایسے ہی لوگوں سے نپٹنے کے لیے فیس بک کچھ عرصے سے تجربات کر رہا ہے۔ اگر کوئی شخص آپ کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنائے گا تو فیس بک خود بخود آپ کو ایک نوٹیفیکیشن دے گا۔

(جاری ہے)

اگر آپ دوسرے اکاؤنٹ کے جعلی ہونے کی تصدیق کر دیں گے تو فیس بک دوسرے اکاؤنٹ کو مینوئلی چیک کرکے بند کر دےگا۔


فیس بک نے پچھلے سال نومبر میں اس فیچر کے تجربات شروع کیے تھے اور یہ اب تک 75فیصد صارفین کے لیے فعال ہوچکا ہے تاہم فیس بک اسے مزید بڑھانا چاہتا ہے۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسے فیچر پر بھی کام کر رہا ہے جس میں وہ صارفین کو اُن کی ذاتی تصاویر کے انتقامی طور پر پوسٹ کیے جانے کے بارے میں نوٹیفیکیشن دے گا اور تصدیق کےبعد تصاویرحذف کر دے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-24

More Technology Articles