Facebook helps blood donation

Facebook Helps Blood Donation

صارفین اب فیس بک پر خون کا عطیہ دینے والوں کو آسانی سے تلاش کر سکیں گے

فیس بک ایک ایسا زبردست فیچر متعارف کرا رہا ہے ، جس سے مستقبل میں لاکھوں زندگیاں بچانے میں مدد ملے گی۔ صارفین اب فیس بک پر رہتے ہوئے ہی خون کا عطیہ دینے والوں بہت آسانی سے تلاش کر سکیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ خون کا عطیہ دینے والے بہت آسانی سے اپنی تفصیلات مہیا کر کے خود کو بلڈ ڈونر کے طور پر رجسٹرڈ کرا سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس فیچر کی وجہ سے حادثات کا شکار ہونے والے افراد کے پیاروں کو خون کی تلاش میں وقت ضائع نہیں کرنا پڑے گا۔

فیس بک صارفین کو نیوز فیڈ میں ہی بلڈ ڈونر کے طور پر رجسٹر ہونے کی سہولت دے گا۔ اس کے علاوہ فیس بک خون کے عطیے کی پوسٹ کے لیے الگ قسم کی پوسٹ جاری کرے گا، جو مخصوص علاقے میں ، مخصوص بلڈ گروپ کے صارفین کو ہی نظر آئے گی۔
فیس بک نے یہ فیچر ابھی صرف بھارت میں جاری کیا ہے۔ بھارت کے بعد اسے دنیا کے دوسرے ممالک میں لانچ کیا جائے گا۔

Facebook helps blood donation
تاریخ اشاعت: 2017-09-28

More Technology Articles