Facebook introduced group moderator

Facebook Introduced Group Moderator

فیس بک نے گروپس کے لیے موڈریٹر کا رول متعارف کرادیا

فیس بک گروپس کے مالکان کے لیے اب تک سب سے بڑا خدشہ یہی ہوتا تھا کہ کہیں وہ کسی دوسرے کو اپنے گروپ کا ایڈمن بنائیں اور وہ اس کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کو ایڈمن کے اختیارات باٹنا شروع کر دے، جس سے بعد میں بد مزگی ہو۔لگتا ہے فیس بک کو بھی اس خدشے کا احساس تھا۔ فیس بک نے اب گروپس کے لیے موڈریٹر کا رول متعارف کرا دیا ہے۔ موڈریٹر کے اختیارات ایڈمن سے کافی کم ہونگے۔

موڈریٹر دوسرے کسی شخص کو ایڈمن نہیں بنا سکے گا یا انہیں ایڈمن سے ہٹا سکے گا۔
فیس بک نے موڈریٹر کو جو اختیارات دئیے ہیں، ن کے تحت وہ ممبر ان کی ریکوئسٹ قبول یا رد کر سکتا ہے، گروپ میں پوسٹ اپروو کر سکتا ہے،گروپ میں موجود پوسٹوں یا کمنٹس کو ڈیلیٹ کر سکتا ہے،ممبران کو گروپ سے ہٹا یا بلاک کر سکتا ہے، کسی پوسٹ کو پن یا ان پن کر سکتا ہے ااور اسے سپورٹ ان باکس تک رسائی بھی حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)


فیس بک گروپ میں موڈریٹر بنانے کا طریقہ بالکل ایڈمن بنانے جیسا ہی ہے، بس ممبر کے ساتھ سیٹنگ کے بٹن پر کلک کر کے موڈریٹر بنانے کے آپشن پر کلک کر دیں، جس کے بعد آپ کو بتایا جائے گا کہ موڈریٹر ایڈمن کی طرح ہی ہوتے ہیں مگر ان کے اختیارات محدود ہوتے ہیں۔ آپ کو یہ بھی بتایا جائے گا کہ جسے آپ موڈریٹر بنا رہے ہیں وہ گروپ میں ممبر شپ manage کر سکےگا،پوسٹ اور کمنٹ ریویو کر سکے گا۔گروپ ایڈمن اور موڈریٹر میں مزید فرق دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
یہ فیچر ابھی تک تمام گروپس کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا تاہم ہمارے زیر انتظام کئی گروپس میں یہ فیچر فعال ہوچکا ہے۔

Facebook introduced group moderator
تاریخ اشاعت: 2016-05-17

More Technology Articles