Facebook introduces live gameshows

Facebook Introduces Live Gameshows

فیس بک نے HD Trivia کے مقابلے میں لائیو گیم شوز متعارف کرا دئیے

HD Trivia ایک امریکی سٹارٹ اپ ہے ، جس میں صارفین رئیل ٹائم میں نقد انعامات کے لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہیں۔ HD Trivia ہر روز رات نو بجے اور ویک اینڈ پر تین بجے ایسٹرن سٹینڈرڈ ٹائم) لائیو ہوتا ہے۔پلے سٹور پر اس ایپلی کیشن کے ایک ملین سے زیادہ ڈاؤن لوڈز ہیں۔ اسی مقبولیت کو دیکھتےہوئے فیس بک نے اس ایپلی کیشن کےفیچرز کاپی کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)


فیس بک نے اب لائیو گیم شوز یا فیس بک لائیو پر پول کا فیچر متعارف کرایا ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ اس فیچر کوفی الحال فیس بک کے پارٹنر ہی استعمال کر سکتے ہیں۔ یعنی فیس بک پارٹنر فیس بک لائیو میں انٹرایکٹیو کوئز اور گیم شو تخلیق کر سکتے ہیں۔
فی الحال یہ فیچر فیس بک کے پارٹنر ، بز فیڈ، انسائیڈر اور فریسنو کے لیے ہی دستیاب ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-06-20

More Technology Articles